Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کا دھرنہ جاری


ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کا دھرنہ جاری
 Posted on: 6/4/2014 1
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کا دھرنہ جاری 
قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی لاکھوں عوام کے محبوب قائد ہیں اور انکے ساتھ اس طرح کا متعصبانہ روایہ کسی صورت قبول نہیں،عامر بلوچ
ہمارے ضبط کا امتحان نہ لیا جائے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف گھناؤنی سازشیں فلفور ختم کر دی جائیں ، اقبال قریشی 
الطاف حسین ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں اور ہمارے سینوں میں دل بن کر دھڑکتے ہیں، رانا اشرف ایڈوکیٹ 
لاہور ۔۔۔04، جون ،2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کا دھرنہ جاری ۔ دھرنے میں بزرگ ، نوجوان، بچوں سمیت خواتین شریک ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تصاویرں ، ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے ہیں۔ دھرنے کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر محمد عامر بلوچ نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی پاکستانی شہری اور لاکھوں عوام کے محبوب قائد ہیں اور انکے ساتھ اس طرح کا متعصبانہ روایہ کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کے چند قوتوں کی جانب سے ہمیشہ جناب الطاف حسین کوطاقت سے دبانے کی کوشش کی گئی لیکن ہر بار قائد تحریک کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور سازشیں کرنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک عوامی طاقت ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک عوامی لیڈر ہیں جنہیں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ تو دبایا جاسکتاہے اور نہ ہی کمزور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک قومی اور بھاری عوامی مینڈیٹ رکھنے والی پارلیمانی جماعت ہے اور اگر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ متعصبانہ رویہ ترک نہ کیا گیا تو اس کا ردعمل پورے پاکستان سے آئے گا ۔سینئر نائب صدر اقبال قریشی نے کہا کہ جس شخص کے ہزاروں کارکنان ہوں ، کروڑوں چاہنے والے اورجس شخص کے آباؤ اجداد نے پاکستان کیلئے ہزاروں قربانیاں دی ہیں اس شخص کے ساتھ اس قسم کا متعصبانہ سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ضبط کا امتحان نہ لیا جائے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف گھناؤنی سازشیں فلفور ختم کر دی جائیں، اگر پاکستان بھر میں موجود الطاف حسین کے چاہنے والوں کے ضبط کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو پھر انہیں کوئی نہ روک سکے گا۔ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں اور ہمارے سینوں میں دل بن کر دھڑکتے ہیں اور انکے ساتھ اس قسم کا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جب تک قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کارکنان سے بات نہیں کریں گے تب تک یہ دھرنا جاری رہے گا 

1/14/2025 8:21:57 PM