4، جون2014ء
رابطہ کمیٹی میڈیا بریفنگ؍ اپ ڈیٹ( 4)
قائد تحریک الطاف حسین اس وقت بھی لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کا فاسٹنگ بلڈ ٹیسٹ لیاجاچکا ہے اور بلڈٹیسٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی ڈاکٹروں کی جانب سے طے کیا جائے گا کہ قائد تحریک الطاف حسین میٹروپولیٹن پولیس کو انٹرویو دے سکتے ہیں یانہیں ۔
لندن میں قائد تحریک کے وکلاء ڈاکٹروں،پولیس اورجناب الطاف حسین سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور جیسے ہی مزید تفصیلات موصول ہونگیں ان سے میڈیا کے ذریعہ کارکنان اور عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔
گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ایم کیوایم یوکے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور کارکنان نے لندن کے مقامی اسپتال جاکر قائد تحریک الطاف حسین سے ملاقات کی کوشش کی تھی تاکہ انہیں گلدستہ اور جلد صحت یابی کی نیک خواہشات پر مبنی کارڈ پہنچایا جاسکے تاہم پولیس کی جانب سے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔