Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

راولپنڈی میں فتح جنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی کو خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 Posted on: 6/4/2014 1
راولپنڈی میں فتح جنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی کو خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
حساس ادارے کی بس کو شانہ بنانا ملک کی سا لمیت پر حملے کے مترادف ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔4، جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے راولپنڈی میں فتح جنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی کو خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور خود کش دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کے حساس ادارے کی گاڑی کو خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانا ملک کی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گرد ملک و قوم کو عدم استحکام سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے خود کش بم دھماکہ کے نتیجے میں شہید افراد کے بلند درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں فتح جنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی کو خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، ملک سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ٹھو س نوعیت کے اقدامات کئے جائیں اور ملک و قوم کو جلد از جلد دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی جائے۔ 

11/22/2024 11:57:15 PM