Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کے واقعہ پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے کارکنوں اورہمدردوں کی ٹیلیفون کالز کاتانتا بندھا ہوا ہے


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کے واقعہ پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے کارکنوں اورہمدردوں کی ٹیلیفون کالز کاتانتا بندھا ہوا ہے
 Posted on: 6/3/2014 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کے واقعہ پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے کارکنوں اورہمدردوں کی ٹیلیفون کالز کاتانتا بندھا ہوا ہے
لندن اوربرطانیہ کے مختلف شہروں سے ایم کیوایم کے کارکنوں،خواتین، بزرگوں اور بچوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچ کر الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے پر اپنی شدید تشویش کااظہارکیا
کارکنان اورذمہ داران کی بڑی تعداد سینٹرل لندن کے مقامی پولیس اسٹیشن بھی پہنچ گئی
اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع ملنے پراراکین رابطہ کمیٹی ،کارکنان، نوجوان، بزرگ ،خواتین اوربچےالطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے اسپتال پہنچ گئے

لندن۔۔۔3 جون 2014ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے کے واقعہ پرآج صبح سے ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی جانب سے جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے موصول ہونے والی ٹیلیفون کالز کاتانتابندھاہواہے۔کارکنان اورہمدردپاکستانیوں نے جناب الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے پر شدیددکھ اور مذمت کااظہارکررہے ہیں۔ لندن اوربرطانیہ کے مختلف شہروں سے ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں،خواتین، بزرگوں اور بچوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پہنچ کرجناب الطاف حسین کوحراست میں لئے جانے پر اپنی شدید تشویش اوربے چینی کااظہارکیا۔ ایم کیوایم کے کارکنان اورذمہ داران کی بڑی تعداد جناب الطاف حسین کی اطلاع ملنے پر سینٹرل لندن کے مقامی پولیس اسٹیشن بھی پہنچ گئی ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر کہ جناب الطاف حسین کوطبیعت کی ناسازی کی بناء پر لندن کے ایک مقامی اسپتال لے جایاگیاہے رابطہ کمیٹی کے ارکان اور کارکنان، نوجوان، بزرگ اورخواتین جناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کیلئے اسپتال پہنچ گئے اوران کے بارے اپنی تشویش کااظہار کیا۔ 

12/21/2024 7:12:32 PM