Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد جناب الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کی جانب سے دھرنے


قائد جناب الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کی جانب سے دھرنے
 Posted on: 6/3/2014 1
قائد جناب الطاف حسین سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کراچی سمیت ملک بھرمیں ایم کیوایم کے کارکنان و عوام کی جانب سے دھرنے
رابطہ کمیٹی کی اپیل پرلاکھوں کی تعدادمیں عوام وکارکنان گھروں سے نکل کرریلیوں،ٹولیوں کی شکل میں دھرنے کے مقامات پرپہنچتے رہے
انتہائی مختصرنوٹس پر دھرنوں میں مائیں،بہنیں،بزرگ،نوجوان، معصوم بچوں،بچیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی شرکت
احتجاجی دھرنے میں عوام وکارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز،ایم کیوایم کے پرچم اورالطاف حسین کی تصاویراٹھارکھی ہیں
دھرنے کے شرکاء بھوک پیاس کی پرواہ کیے بغیرمتحداورمنظم اندازمیں قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام وکارکنان کے جوش وجذبے اورتعدادمیں مزیداضافہ ہوتارہاآخری اطلاعات تک نمائش چورنگی کادھرناایم کیوایم جلسے جلوسوں کے تمام ریکارڈتوڑچکاہے
صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان،سندھ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں لاکھوں کی تعدادمیں حق پرست عوام وکارکنان کا
قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے دھرنوں کاسلسلہ جاری ہے
کراچی:۔۔)
ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین سے اظہارِ یکجہتی اوربرطانوی پولیس اسکاٹ لینڈیارڈکی جانب سے کوئی مقدمہ درج کئے بغیرمحض تفتش کے لئے خلاف واقعہ جناب الطا ف حسین کی گرفتاری کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پرکراچی میں نمائش چورنگی سمیت ملک بھرمیں اہم شاہراہوں،چوراہوں اورپریس کلبوں کے باہرایم کیوایم کے کارکنان اور مکاتب فکرکے حق پرست عوام کی جانب سے غیرمعینہ مدت کے لئے دھرنوں کاسلسلہ جاری ہے ۔رابطہ کمیٹی کی جانب دھرنوں کی اپیل پرلاکھوں کی تعدادمیں عوام وکارکنان گھروں سے نکل کرریلیوں،ٹولیوں کی شکل میں دھرنے کے مقامات پرپہنچاناشروع ہوگئے۔انتہائی مختصرنوٹس پرجاری دھرنوں میں مائیں،بہنیں،بزرگ،نوجوان،طلبہ وطالبات، معصوم بچوں،بچیوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔احتجاجی دھرنے میں لاکھوں کامجمع ہونے کے باوجودایم کیوایم کاروایتی نظم وضبط دیکھنے میںآیا۔نمائش چورنگی پرایم کیوایم کے احتجاجی دھرنے میں شریک لاکھوں عوام وکارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز،احتجاجی بینرز،ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی پورٹریٹ نماتصاویراٹھارکھی ہیں ۔اس موقع پردھرنے کے لاکھوں شرکاء کاجوش وجذبہ قابل دیدتھاجوبھوک پیاس کی پرواہ کیے بغیرانتہائی متحداورمنظم اندازمیں قائدتحریک جناب الطا ف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے اورہرلمحہ اپنے ہردل عزیز اورمحبوب قائدجناب الطاف حسین سے یکجہتی کابرملااظہارکرتے رہے۔جسے جسے وقت گزرتاگیاعوام وکارکنان کے جوش وجذبے اورتعدادمیں اضافہ ہوتارہاآخری اطلاعات تک نمائش چورنگی کادھرناایم کیوایم جلسے جلوسوں کے تمام ریکارڈتوڑچکاتھا۔کراچی کی طرح صوبہ پنجاب،خیبرپختونخواہ،بلوچستان،سندھ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں لاکھوں کی تعدادمیں حق پرست عوام وکارکنان نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے دھرنوں کاسلسلہ جاری ہے۔ 

12/21/2024 7:20:53 PM