رابطہ کمیٹی میڈیا بریفنگ؍ اپ ڈیٹ( 3)
قائد تحریک الطاف حسین کا لندن کے مقامی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ جاری ہے ۔
آج ڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیا اور بلڈ ٹیسٹ کیے ہیں۔ فاسٹنگ بلڈ ٹیسٹ
کل بروز بدھ کی صبح لندن وقت کے مطابق 11 بجے ہوگا ۔ اس دوران قائد تحریک
اسپتال میں ہی قیام کریں گے ۔ فاسٹنگ بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر
ڈاکٹروں کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گاکہ قائد تحریک الطاف حسین پولیس کو
انٹرویو دے سکتے ہیں یا نہیں ۔
رابطہ کمیٹی میڈیا بریفنگ؍ اپ ڈیٹ( 2
)
ہم اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کوانٹرویوکے لئے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے جہاں پولیس کے ڈاکٹر، قائد تحریک الطاف حسین کی صحت کا معائنہ کرے گا اور یہ طے کرے گا کہ قائد تحریک الطاف حسین پولیس کوانٹرویو دے سکتے ہیں یا نہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین کے وکلاء اس وقت پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں ۔
اس حوالہ سے مزید تفصیلات جیسے جیسے موصول ہوتی رہیں گی ، ایم کیوایم کی جانب سے کارکنان وعوام کو ان تفصیلات سے میڈیا کے ذریعہ آگاہ کیاجاتا رہے گا۔