ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی اور محبت کے لیے ایم کیو ایم کے لندن سیکریٹریٹ اور نائن زیرو پر کارکنان و عوام کی جانب سے کروڑوں پیغاما ت موصول ہو رہے ہیں، اعلامیہ ایم کیو ایم
پیغامات میں دنیا بھر سے الطاف حسین کے چاہنے والے ان سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کررہے ہیں
ایم کیو ایم لند ن سیکریٹریٹ اور پاکستان میں نائن زیرو پر بذریعہ ٹیلیفون ، اے میل ، موبائل ایس ایم ایس ، فیکس سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے کروڑوں پیغامات موصول ہو چکے ہیں
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی پر پاکستان اور دنیا بھر کے عوام و کارکنان سے اظہار تشکر
عوام جناب الطاف حسین کی امن و محبت کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
لندن۔۔۔3جون 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین کی لندن میں گرفتاری کی خبروں کی افواہوں کے بعد ایم کیوا یم لندن سیکریٹریٹ اور پاکستان میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جناب الطاف حسین سے عقیدت رکھنے والے لاکھوں کارکنان اورعوام کی جانب سے جناب الطاف حسین کے لیے نیک خواہشا ت ، درازئ عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعاوں کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، کرا چی سمیت پاکستان بھر اور بیرو ن ملک مقیم جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے بذریعہ ، فیکس ، ای ۔میل ، موبائل ایس ایم ایس ، خط اور ذرائع ابلاغ کے دیگر ذ رائع کو استعما ل کر کے جنا ب الطاف حسین سے اپنی بے پناہ محبت اور انکے ساتھ ہر مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے کے مختلف پیغامات ارسال کر رہے ہیں، کارکنان و کروڑوں عوام کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات میں ، لو یو الطاف بھائی ، میرا قائد صرف الطاف ، ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ، ہم جناب الطاف حسین کے خلاف ہر ساز ش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، الطاف حسین ہی ہما را رہبر و رہنما ہیں سمیت دیگر کروڑوں پیگامات درج ہیں ۔ ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی نے دنیا بھر میں بسنے والے کارکنان اور عوام کا جنا ب الطاف حسین سے محبت کے اظہار پر بے حد شکریہ ادا کیا ہے اور کارکنان و حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنے قائد جناب الطاف حسین کی امن و محبت کی تعلیمات پر عمل پیرا رہیں ۔