قائدتحریک الطاف حسین اظہاریکجہتی کے لئے اے پی ایم ایس اوکی جانب سے تحریکی ترانے پرمبنی سی ڈی کااجراء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے نئے ترانے کی سی ڈی کااجراء کیاگیاترانے کی سی ڈی کااجراء اتوارکے روزتبت سینٹرپرقائدتحریک جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے منعقدہ ریلی کے موقع پرکیاگیا۔اس موقع پر اے پی ایم ایس اوکے نئے ترانے جس کے بول ’’ہرحال میں تیرے ہیں۔۔۔بس تیرے ہی رہیں گے، ہر ظلم مٹاناہے ہمیں حق کوپاناہے ۔۔۔طوفانوں سے لڑناہے ہمیںآگے بڑھناہے ،ایک منزل ہے اپنی ۔۔۔ایک ہی قائداپنا‘‘ساؤنڈسسٹم پربجایاگیا جس پرریلی میں شریک لاکھوں شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرترانے کاساتھ دیااورقومی اورایم کیوایم کے پرچم لہراکرقائدتحریک الطاف حسین سے یکجہتی کے لئے اے پی ایم ایس اوکی کاوش کوسراہا۔