ملک بھرکے حق پرست مہاجر، سندھی، بلوچ ، پختون، پنجابی ، ہزار وال ، سرائیکی اورکشمیری عوام تبت سینٹر پر منعقدہونیوالی ریلی میں اپنے اہل خانہ ، دوست احباب ، رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ہمراہ بھر پور تعداد میں شرکت کریں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
پاکستان میں بسنے والے مختلف مذاہب ، نظریوں ، فرقوں ، زبانوں اور رنگ نسل اور قومیتوں کے مظلوم و محروم عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہو گئے ہیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
سازشی ٹولا اُوچھے ہتھکنڈوں سے مظلوم و محروم عوام کی واحد امید جناب الطاف حسین کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے
ملک کے محب وطن عوام قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف کسی سازش کو برداشت کریں گے، رابطہ کمیٹی
عوام اپنے اتحاد سے باطل پرستوں کو بتادیں کہ دنیاکی کوئی طاقت الطا ف حسین کو انکے چاہنے والوں سے جدا نہیں کر سکتی
کراچی ۔۔۔24مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے25مئی بروز اتوار کو ایم کیو ایم کے زیر اہتمام تبت سینٹر پر منعقد کی جانے والی یکجہتی ریلی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں اس سلسلے میں ایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام کاجوش وخروش قابل دیدہے جبکہ ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی ، شعبہ خواتین ، ایلڈرز ونگ ، اے پی ایم ایس او ، کراچی مضافاتی کمیٹی ، ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی ، پنجابی سرائیکی کمیٹی، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، سندھ تنظیمی کمیٹیوں سمیت دیگر شعبہ جات کی جانب سے اندرون سندھ سمیت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے اوران کی جانب سے مختلف مقامات پرچھوٹے بڑے اجتماعات اور کارنر میٹنگزمنعقدکرکے 25مئی کی یکجہتی ریلی کی افادیات سے آگاہی کی جارہی ہے اورانہیںیکجہتی ریلی میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ،منعقدہ اجتماعات اورکارنرمیٹنگزمیں ملک کے98فیصد غریب مظلو م طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام جناب الطاف حسین سے اظہا ر یکجہتی کے لیے منعقد کی جانے والی ریلی میں بھر پور شرکت کا عزم کر رہے ہیں ۔ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر بالخصوص سندھ میں بسنے والے حق پرست مہاجر، سندھی، بلوچ ، پختون، پنجابی ، ہزار وال ، سرائیکی اورکشمیری سمیت دیگر قومیتوں کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تبت سینٹر پر منعقد کی جانے والی ریلی میں اپنے اہل خانہ ، دوست احباب ، رشتہ داروں اور اہل علاقہ کے ہمراہ بھر پور تعداد میں شرکت کریں اور ثابت کر دیں کہ الطاف حسین ایک شخص کا نام نہیں بلکہ حق پرستی کی ایسی روشنی کا نام ہے جو 1978ء میں جامعہ کراچی سے پھیلنی شروع ہوئی اور آج کراچی سے نکل کر اندرون سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور کشمور تک پھیل چکی ہے اور جناب الطاف حسین کے نظریے سے متفق ہوکر پاکستان بھر میں بسنے والے مختلف مذاہب ، نظریوں ، فرقوں ، زبانوں اور رنگ نسل اور قومیتوں کے مظلوم و محروم عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے متحد ہو گئے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے کہا کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ملکی و بین الاقوامی سطح پرسازشی ٹولہ جناب الطاف حسین کے خلاف متحد ہوگیا ہے او ر اُوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مظلوم و محروم عوام کی واحد امید قائد تحریک الطاف حسین کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لہٰذا عوام اپنے اتحاد اور عزم سے باطل پرستوں کو یہ پیغام دیں کہ دنیاکا کو ئی ملک ، کوئی طاقت الطا ف حسین کو انکے چاہنے والوں سے جدا نہیں کر سکتی اورملک کے محب وطن عوام قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے ۔