Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی شناختی کارڈ جاری نہ کیا جانا سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ الطاف حسین


قومی شناختی کارڈ جاری نہ کیا جانا سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/15/2014
قومی شناختی کارڈ جاری نہ کیا جانا سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ الطاف حسین
ایک پاکستانی کی حیثیت سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانا میرا حق ہے۔ الطاف حسین
وزیرداخلہ چوہدری نثار کی طرف سے طرح طرح کے جھوٹ بولے جارہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے
یہ عمل میرے کروڑوں چاہنے والوں کیلئے دل آزاری کا سبب بنا ہے اور وہ اس پر سخت رنجیدہ ہیں
جسکے آباؤ اجداد نے پاکستان کیلئے قربانی دی جس نے خود قوم کی برسوں خدمت کی ہے اسے قومی شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔ انٹرویو میں اظہار خیال
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے انہیں قومی شناختی کارڈجاری نہ کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقامی کارروائی قراردیا ہے ۔ شناختی کارڈ کے معاملے پرایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانا میراحق ہے۔اس سلسلے میں4 اپریل کو پاکستان کے ہائی کمشنرواجدشمس الحسن کی موجودگی میں نادرا کے عملے نے میرے تمام کوائف لئے ، فنگرپرنٹس اور تصویریں لیں،میرے پرانے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی کاپیاں بھی لیں اور فارم مکمل کرنے کے بعد میرے دستخط لئے گئے اورجب تمام کارروائی ہوگئی تو مجھے اس کاٹوکن جاری کیاگیا۔ 4 اپریل سے 15مئی ہوگئی لیکن کبھی فنگر پرنٹس کابہانہ بنایاجاتاہے اورکبھی تصویرکابہانہ بنایاجاتاہے ،اگرتصویرخراب تھی توپہلے کیوں نہیں بتایا گیا،اتنے دن تک کیوں انتظار کیا گیا؟ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی طرف سے طرح طرح کے جھوٹ بولے جارہے ہیں جوانتہائی افسوسناک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس بات کوبھی ایشو بنایا جارہا ہے کہ نادرا کی ٹیم نے خودجاکرمیرافارم کیوں بھرااور تصویریں اورفنگرپرنٹس کیوں لئے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں، نادرا کی ٹیمیں بیماروں، معذوروں کوگھرجاکرشناختی کارڈ کے فارم بھرتی ہیں اور تصویریں اور فنگر پرنٹس لیتی ہیں۔ انہو ں نے مثال دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف کواپنانام تبدیل کراناتھاتونادراکی ٹیم نے گھرجاکران کافارم بھرا،تصویریں اورفنگرپرنٹس لئے اوردوسرے ہی دن انہیں شناختی کارڈ بنا کر دیدیا گیا لیکن میں اتنے دن گزرجانے کے باوجود بھی اپنے شناختی کارڈ کا انتظار کررہاہوں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ عمل میرے کروڑوں چاہنے والوں کیلئے دل آزاری کاسبب بناہے اوروہ اس پر سخت رنجیدہ ہیں کہ وہ شخص جسکے آباؤاجدادنے پاکستان کیلئے قربانی دی ،جس کے بھائی بھتیجے نے پاکستان کیلئے اپنی جان دی اور جس نے خودپاکستان کی برسوں خدمت کی ہے اسے شناختی کارڈ جاری نہیں کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل سراسر سیاسی انتقام ہے ۔ 

4/16/2024 9:39:24 AM