Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی متعصبانہ اور جھوٹی رپورٹ کے خلاف کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی جھلکیاں


ایمنسٹی انٹرنیشنل کی متعصبانہ اور جھوٹی رپورٹ کے خلاف کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی جھلکیاں
 Posted on: 5/8/2014 1
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی متعصبانہ اور جھوٹی رپورٹ کے خلاف کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی جھلکیاں 
مورخہ :8مئی 2014ء
* متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جمعرات کی شام کراچی پریس کلب کے باہر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے ہزاروں شرکاء نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی بے بنیاد ، جھوٹی اورجانبدار رپورٹ کے خلاف اپنا زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ 
* احتجاجی مظاہرے کے لیے بنائے گئے اسٹیج کے سامنے ایک بڑے بینرز پر ایم کیو ایم کے ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کی تصاویر آویزاں تھی جس پر انگریزی زبان میں یہ جملہ تحریر تھا کہ ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل اس جانب کیوں نہیں توجہ دیتی ؟‘‘
* احتجاجی مظاہرے کی کوریج کے لیے موجود میڈیا کے نمائندگان کو ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا وہ خط بھی دیا گیا جس میں انھوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کو رپورٹ کے جانبدار ہونے سے آگاہ کیا ہے اور حقائق کی جانب توجہ دینے کا مطالبہ کیاہے۔
* احتجاجی مظاہرے میں شامل عوام و کارکنان نے انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف مختلف پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے ، جن پر ایمنسٹی کی متعصب رپورٹ کے خلاف نعرے اور مطالبات درج تھے ۔
* ایمنسٹی انٹرنیشنل کو لکھے جانے والے خط میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پر مختلف اوقات میں ڈھائے جانے والے مظالم اور ان انسانیت سوز مظالم پر ایمنسٹی سمیت انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی پر شکایت کی ہے ۔
* احتجاجی مظاہرے کے مقام پر ایم کیوایم کے سائبر کام ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا کیمپ قائم کیا گیا تھا جس سے مختلف عوامی رابطوں کی سائٹس پر عوام کو احتجاجی مظاہرے کی لمحہ با لمحہ صورتحال سے آگاہ کیاجارہا تھاجبکہ کیمپ کے اوپری جانب لگائے گئے بینر پر انگریزی زبان میں\"BiasedAmnesty\"جلی حروف میں تحریر تھا۔
* احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کے شہید ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ اور لواحقین نے بھی شرکت کی جو اپنے ہاتھوں میں اپنے پیاروں کی تصاویر تھامے گریہ زاری کر رہے تھے ۔
* مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے شہید کارکنان اور لاپتہ کارکنان کے لواحقین کی شرکت اور ان کیلئے آواز بلند نہ کرنے کے عمل کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی کھلی جانبداری اورمتعصبانہ رویہ قرار دیا گیا ۔
* احتجاجی مظاہرے میں مختلف قومیتوں اور مذہبی اقلیتوں کے عوام بھی کثیر تعداد میں شریک تھے ۔
* احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے جو پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ان پر انگریزی زبان میں \"Amnesty International is the greatest enemy of Mohajirs\"\"Down with Amnesty International\"\"Amnesty International against MQM\"\"Amnesty International Report is Partialاور دیگر کلمات درج تھے ۔
* احتجاجی مظاہرے کا آغازشام 5بجے کیا گیا اس موقع پر مولانا تنویر الحق تھانوی نے تلاوت کی ۔ 
* احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر رضوی ، ڈاکٹر صغیر ، اسلم آفریدی ، عبدا لحسیب ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ اور شہید و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے خطاب کیا ۔

12/30/2024 8:38:00 AM