Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رشید گوڈئل اور حق پرست ارکان اسمبلی کا قومی اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ

کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رشید گوڈئل اور حق پرست ارکان اسمبلی کا قومی اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ
 Posted on: 5/5/2014 1
کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رشید گوڈئل اور حق پرست ارکان اسمبلی کا قومی اسمبلی اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ 
وفد نے اسپیکر چیمبر میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی
کراچی کا ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے، اگر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا تو ہمارا ایوان کا حصہ ہونا بے سود ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیوایم کے وفد کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
کراچی ۔۔۔5،مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابط کمیٹی کے ڈپٹی کنونیروحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر رشید گوڈئل اورارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور تین درجن سے زائد لاپتہ ہونے والے کارکنان کیخلاف قومی اسمبلی کے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ واک آؤٹ کے بعد ایم کیوایم کی وفد کی اسپیکر چیمبر میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات ہوئی ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابط کمیٹی کے ڈپٹی کنونیروحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ وفد نے ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے سازشوں ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی ماورائے عدالت قتل، انسانیت سوز تشدد اورلاپتہ ہونے والے کارکنان کے حوالے سے تفصیلات سے آگا ہ کیا، انہوں نے کہاکہ کراچی کا ہر شہری عدم تحفظ کا شکار ہے ، اگر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کیا جاتا تو ہمارا یوان کاحصہ ہونا بے سود ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حق پرست ارکان اسمبلی کیجانب سے دی جانے والی تفصیلات کو غور سے سنا اورکہاکہ تمام تر واقعات کے ثبوت شواہددفتر میں جمع کرا دیں اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 

1/2/2025 7:50:25 AM