متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی اجتماعی نمازجنازہ مورخہ 2مئی 2014ء بروزجمعہ دوپہر2بجے نمائش چورنگی نزدمزار قائدپرادا کی جائے گی
کارکنان کی اجتماعی نمازجنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں،رابطہ کمیٹی کی حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل
کراچی:۔۔۔یکم؍مئی2014ء
گزشتہ روزماورائے عدالت قتل ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کی اجتماعی نمازجنازہ مورخہ 2مئی 2014ء بروزجمعہ دوپہر2بجے نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈنزدمزار قائدپرادا کی جائے گی۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کی اجتماعی نمازجنازہ میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں ۔