لاپتا کارکنان کی بازیابی ،سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں اور دوران حراست انہیں ماورائے عدالت قتل کے واقعات کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعے کے روز ملک بھرمیں زبردست احتجاجی مظاہرے اورریلیوں کاانعقاد
اندرون سندھ حیدرآباد،دادو،سانگھڑ،نوابشاہ،میرپورخاص،عمرکوٹ،نوشہروفروز،خیرپور،سکھر،گھوٹکی،ٹنڈولہیار،ٹھٹھہ، بدین، شکارپور، جیکب آباد،قمبرشہدادکوٹ،کشموراورلاڑکانہ میں پریس کلبوں کے باہربھر پور احتجاجی مظاہرے
احتجاجی مظاہروں کے لاکھوں شرکاء ہاتھوں میں احتجاجی بینززاورپلے کارڈزلیکرپریس کلبوں پرپہنچ گئے
احتجاجی مظاہروں میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی، سندھ تنظیمی کمیٹی ،زونل انچارجزواراکین ،اے پی ایم ایس او،شعبہ خواتین ، ایلڈرزنگ اور لیبر ڈویژن سمیت دیگرشعبہ جات ،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورہمدردعوام کی شرکت
نامنظورنامنظورتحفظ پاکستان آرڈیننس نامنظور،بندکروبندکرومہاجروں پرظلم وستم بندکرو،نہیں چلے گی نہیں چلے گی گولی ڈنڈے کی سرکارنہیں چلے گی
مظاہرین کے پرجوش نعرے،چیف جسٹس سپریم کورٹ ماورائے عدالت قتل اورگرفتاریوں کانوٹس لیں
حیدرآباد: ۔۔۔18، اپریل 2014ء
ایم کیوایم کے لاپتا کارکنان کی بازیابی ،ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوارسادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں اور دوران حراست انہیں ماورائے عدالت قتل کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعے کے روز ملک بھرمیں ذمہ داران وکارکنان اورہمدردعوام کی جانب سے بھرپور احتجاج ریکارڈکرایاگیا۔اس سلسلے میں اندرون سندھ کے شہرحیدرآباد،دادو،سانگھڑ،نوابشاہ،میرپورخاص،عمرکوٹ،نوشہروفروز،خیرپور،سکھر،گھوٹکی،ٹنڈولہیار،ٹھٹھہ، بدین، شکارپور، جیکب آباد،قمبرشہدادکوٹ،کشموراورلاڑکانہ میں بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جومختلف علاقوں سے ہوئی پریس کلبوں پراختتام پذیرہوئیں ۔اندرون سندھ میں احتجاجی مظاہروں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ارکان،حق پرست اراکین سینٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،سندھ تنظیمی کمیٹی،زونل کمیٹیوں کے انچارجزواراکین،سیکٹرز،یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورہمدردعوام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اوراس موقع پرمظاہرین نے لاپتہ کارکنان کی تصویریں،پلے کارڈز اوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر’’نامنظورنامنظورتحفظ پاکستان آرڈیننس نامنظور‘‘،’’بندکروبندکرومہاجروں پرظلم وستم بندکرو‘‘،‘‘نہیں چلے گی نہیں چلے گی گولی ڈنڈے کی سرکارنہیں چلے گی‘‘،’’چیف جسٹس سپریم کورٹ !ایم کیوایم کے کارکنان کے دوران حراست ماورائے عدالت قتل کے واقعات کاسوموٹو نوٹس لیں‘‘،’’گرفتارکارکنان کی گرفتاریاں ظاہرکی جائیں اور انہیںآئین وقانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیاجائے ‘‘، ’’کالا قانون نامنظور‘‘کے نعرے درج تھے۔اس موقع پرمظاہرین کاجوش وخروش قابل دیدتھاجووقفے وقفے سے سرکاری سرپرستی میں اردو بولنے والے کارکنان پرڈھائے جانیوالے ظلم وستم کے خلاف اورقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرین نے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں اوردوران حراست ماورائے عدالت قتل کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ تمام لاپتاکارکنان کو فی الفوربازیاب کرایاجائے اورغیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں میں ملوث سادہ لباس اہلکاروں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادی جائے۔ حیدرآبادپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی،حق پرست اراکین اسمبلی دلاورقریشی ایڈووکیٹ،صابرقائمخانی،راشدخلیجی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج شبیرقائم خانی،زونل انچارج نویدشمسی ،اراکین زونل کمیٹی،اے پی ایم ایس او،شعبہ خواتین ، ایلڈرزنگ اور لیبر ڈویژن سمیت دیگرشعبہ جات کے ارکان ،سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اورہمدردعوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی ،اس موقع پرخواتین اوربچوں کی تعدادنمایاں تھی،اسی طرح میرپورخاص، نوابشاہ ، عمرکوٹ،دادو،سانگھڑ،نوشہروفروز،خیرپور،سکھر،گھوٹکی،ٹنڈوالہیار،ٹھٹھہ،بدین،شکارپور، جیکب آباد، قمبرشہدادکوٹ،کشموراورلاڑکانہ میں بھی کارکنان کی جانب سے بھرپور احتجاجی ریلیاں نکالی گئی اورایم کیوایم کے لاپتاکارکنان کی بازیابی،سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے کارکنان کی غیرقانونی وغیرآئینی گرفتاریوں اوردوران حراست ماورائے عدالت قتل پر زبردست احتجاج ریکارڈکرایاگیا۔