Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاری میں بے گناہ مکینوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ بندکرایاجائے، رابطہ کمیٹی


لیاری میں بے گناہ مکینوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ بندکرایاجائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/12/2014
لیاری میں بے گناہ مکینوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ بندکرایاجائے، رابطہ کمیٹی
لیاری کے محنت کش عوام ، گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں
حکومت نے لیاری کے بے گناہ عوام کو سفاک دہشت گردوں اور قاتلوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے
آزمائش کی اس گھڑی میں لیاری کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کہاں غائب ہیں؟
وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ لیاری میں بے گناہ مکینوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ بندکرائیں، رابطہ کمیٹی کامطالبہ
کراچی ۔۔۔12، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری میں قتل وغارتگری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورلیاری گینگ وار کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں بے گناہ افراد کے شہید وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے لیاری کے معصوم اور محنت کش عوام ، گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہوکر علاقے کے بے گناہ عوام کو خاک وخون میں نہلارہے ہیں۔ اب ان دہشت گردوں کی جانب سے لیاری کی معصوم خواتین اوربچوں تک کو دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے لیاری کے مختلف علاقوں میں گینگ وارکے دہشت گرد علاقے کے مکینوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے رہے ہیں اورآج صبح بھی لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے لیاری کے مختلف علاقوں میں جدیدترین ہتھیاروں کاآزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں4 خواتین اور2 بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں شدید زخمی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس مشکل ترین حالات میں لیاری کے منتخب عوامی نمائندے بھی غائب ہیں اور علاقے کے عوام کی دادرسی کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے لیاری کے بے گناہ عوام کو سفاک دہشت گردوں اور قاتلوں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان حقائق کی روشنی میں کراچی کے عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ اگر کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن قیام امن کیلئے کیاجارہا ہے تو شہر میں آئے دن ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں، اغواء اورلوٹ مارکے واقعات کیوں پیش آرہے ہیں ؟ لیاری کے بے گناہ عوام ،لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال کیوں بنے ہوئے ہیں ؟ اور آزمائش کی اس گھڑی میں لیاری کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کہاں غائب ہیں؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر نہتے شہریوں کو فائرنگ کرکے ہلاک وزخمی کیاجارہا ہے ، غیرقانونی چھاپے مارکر بے گناہ شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور علاقے کے عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف نہ تو کوئی کارروائی کی جارہی ہے اورنہ ہی لیاری کے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی ٹھوس اور مثبت اقدامات کیے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے مطالبہ کیا کہ لیاری میں قتل وغارتگری اور دہشت گردی کے مسلسل واقعات کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، لیاری میں بے گناہ مکینوں کے بہیمانہ قتل کا سلسلہ بندکرایاجائے، علاقے کے عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجائے اور گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے لیاری میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

9/28/2024 8:19:14 PM