Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن عطرت حسین رضوی کو شہید کردیا۔ رابطہ کمیٹی


نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن عطرت حسین رضوی کو شہید کردیا۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/10/2014
نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیوایم کے کارکن عطرت حسین رضوی کو شہید کردیا۔ رابطہ کمیٹی
عطرت حسین رضوی اپنی سی ڈی کی دکان پر بیٹھے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے ان پر انتہائی قریب سے فائرنگ کی
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف واقعات میں ایم کیوایم کے 15 کارکنان شہید ہوچکے ہیں
ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہر میں شیعہ سنی فساد کرانے کی سازش کی جارہی ہے، شہرمیں ہونے والے واقعات اسی سازش کا حصہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود کراچی میں تسلسل کے ساتھ قتل اور دہشت گردی کے واقعات کس طرح ہورہے ہیں؟
عوام آپس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں اور فرقہ وارانہ فساد کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔ رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی۔۔۔10 مارچ 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نارتھ کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن عطرت حسین رضوی کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکن عطرت حسین رضوی پیرکی شب نارتھ کراچی کے علاقے میں واقع اپنی سی ڈی کی دکان پربیٹھے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے دکان پر آکران پر انتہائی قریب سے فائرنگ کی ، ان کے سر میں گولی لگی جس کے باعث وہ شہیدہوگئے ۔ مسلح دہشت گرد واقعہ کے بعد باآسانی فرارہوگئے۔عطرت حسین رضوی ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173کے کارکن تھے۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہرمیں گزشتہ دوہفتوں کے دوران مختلف واقعات میں ایم کیوایم کے 15کارکنان شہیدہوچکے ہیں لیکن اب تک کسی ایک کارکن کے قاتل کوبھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت شہرمیں شیعہ سنی فساد کرانے کی سازش کی جارہی ہے اورلوگوں کوچن چن کرنشانہ بنایاجارہاہے تاکہ شہرمیں فساد کی آگ بھڑکائی جائے اورکراچی کے عوام کوشیعہ اور سنی کی بنیاد پر تقسیم کرکے انہیں ماضی کی طرح آپس میں لڑایاجائے،تسلسل کے ساتھ شہرمیں ہونے والے واقعات اسی سازش کاحصہ ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج سائٹ کے علاقے میں صنعتکارعبداللہ رئیس کوبھی مسلح دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کرکے شہید کردیاجب وہ اپنی فیکٹری سے گھرلوٹ رہے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسالگتاہے کہ مسلح دہشت گردوں کوشہرمیں قتل وغارتگری کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ، شہرمیں روزانہ قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے اوراس کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیاجارہاہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دعوے توخوب کئے جارہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ شہرمیں تسلسل کے ساتھ قتل اوردہشت گردی کے واقعات کس طرح ہورہے ہیں؟رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکن عطرت حسین رضوی شہیداورمقامی صنعتکارعبداللہ رئیس کے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے، شہرمیں عوام کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آپس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھیں ، اپنے جذبات قابومیں رکھیں اورفرقہ وارانہ فساد کی سازشوں کوناکام بنادیں۔ 

9/28/2024 8:20:08 PM