Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کی جانب سے طالبان کے دفترکے قیام کامطالبہ طالبان کے ہاتھوں شہیدکئے جانے والے مسلح افواج کے ہزاروں شہیدوں اورمعصوم شہریوں کے خون کامذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ خواجہ اظہار الحسن


 Posted on: 3/10/2014
عمران خان کی جانب سے طالبان کے دفترکے قیام کامطالبہ طالبان کے ہاتھوں شہیدکئے جانے والے مسلح افواج کے ہزاروں شہیدوں اورمعصوم شہریوں کے خون کامذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ خواجہ اظہار الحسن
طالبان پاکستان کی ریاست اوراس کے آئین کومستردکررہے ہیں لیکن عمران خان ان کامقدمہ لڑ رہے ہیں
عمران خان طالبان کے دفترکھول کرانہیں قانونی حیثیت دلوانے کی کوششیں کررہے ہیں۔خواجہ اظہارالحسن
کراچی۔۔۔ 10 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمااورسندھ اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پاکستان میں طالبان کے دفترکے قیام کامطالبہ طالبان کے ہاتھوں شہیدکئے جانے والے فوج،ایف سی اورپولیس کے ہزاروں افسروں، جوانوں اورمعصوم شہریوں کے خون کامذاق اڑانے کے مترادف ہے ۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ طالبان نے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اوروہ مسلح افواج اورشہریوں کومسلسل اپنی دہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں ،جن کے ہاتھوں پاکستانی فوج،ایف سی اورپولیس کے ہزاروں افسران اورجوان شہیدہوچکے ہیں۔ اسکے علاوہ مسجدوں، امام بارگاہوں، بزرگان دین کی درگاہوں اوربازاروں میں خودکش دھماکوں میں ہزاروں معصوم وبے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں ۔ طالبان پاکستان کی ریاست اوراس کے آئین کومستردکررہے ہیں لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ عمران خان ان کامقدمہ لڑ رہے ہیں اورپاکستان میں طالبان کے دفترکھول کرانہیں قانونی حیثیت دلوانے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ ان کا یہ عمل طالبان کے ہاتھوں شہیدہونے والے پاکستانی فوجیوں اورشہریوں کے خون کامذاق اڑانا اوران کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کرناہے۔ ان کی اسی طرزعمل کی وجہ سے جب لوگ انہیں طالبان خان کہتے ہیں تووہ اس پر ناراضگی کااظہارکرتے ہیں ۔خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ عوام طالبان اورانکے حامیوں کواچھی طرح جان چکی ہے ۔

9/28/2024 8:27:06 PM