ایم کیوایم کے تحت ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں لاہور میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی
ریلی کی قیادت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں حق پرست وزراء طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ نے کی
لاہور ۔۔۔8، مار چ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام 9مارچ اتوار کو لاہور کے ڈونگی گراؤنڈ میں ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں لاہور میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کیا گیا ۔ ریلی ایم کیوایم پنجاب ہاؤس سے نکالی گئی جو مسلم ٹاؤن روڈ سے ہوتی ہوئی ڈونگی گراؤنڈ پہنچی ۔ ریلی کی سربراہی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اور حق پرست صوبائی وزراء طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے ڈونگی گراؤنڈ کے چاروں اطراف کا دورہ کیا اورقائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق پرست پرجوش نعرے لگائے ۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم اور آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔