Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور میں نومارچ کو ہونیوالی صوفیائے کرام کانفرنس میں اہل پنجاب زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کریں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات اور پیغام کے فروغ کیلئے اپنا حصہ ضرور ڈالیں، رکن قومی اسمبلی آصف حسنین

 Posted on: 3/6/2014 1

گجرانوالہ کے چندہ قلعہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب اور تاجربرادری سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو 
گجرانوالہ۔۔۔6، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا ہے کہ ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کاخاتمہ کئے بغیر امن ، استحکام اور ترقی و خوشحالی کی امید رکھنا بے کار ہے اور ان زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم کیوایم 9مارچ اتوار کو لاہور کی وحدت کالونی میں واقع ڈونگی گراؤنڈ میں تاریخ ’’صوفیائے کرام ‘‘ کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے اور اس کانفرنس کی کامیابی ملک کے استحکام کی ضمانت ہوگی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گجرانوالہ میں واقع چندہ قلعہ میں ’’صوفیائے کرام ‘‘ کانفرنس کے حوالے سے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب اور چندہ قلعہ کی تاجر برادری سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم صوبائی کمیٹی پنجا ب کے رکن شرافت زیدی ، سینٹر پنجاب کمیٹی کے نائب صدر رانا افتخار اور جوائنٹ سیکریٹری عبد الکریم ٹوکے بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ آصف حسنین نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں صوفیائے کرام اور اولیائے کرام نے اپنی تعلیمات کے ذریعے اسلام کی تبلیغ کی جس کے باعث برصغیر پاک و ہند میں لوگ اسلامی تعلیمات کی صحیح روح سے روشناس ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ آج افسوس کا مقام یہ ہے کہ ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے ذریعے صوفیائے کرام اور اولیائے کرام کی تعلیمات کو پسِ پشت ڈالا جارہا ہے اوردین اسلام کی شکل بگاڑی جارہی ہے جس کے باعث ملک بھر میں صوفیائے کرام کی تعلیمات اور پیغام کو دوبارہ سے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین موجودہ دور میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت کو نہ صرف محسوس کیا ہے بلکہ اس کیلئے عملی اقدام اٹھاتے ہوئے 9مارچ کو لاہور میں عظیم الشان صوفیائے کرام کانفرنس کا انعقا د کررہے ہیں جس میں اہل پنجاب زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کریں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات اور پیغام کے فروغ کیلئے اپنا حصہ ضرور ڈالیں ۔ 

4/18/2024 3:32:31 PM