ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج شہزاد مرزا حق پرست ارکان اسمبلی ساجد قریشی،رضاحیدر،منظر امام ، ناظم آباد کے
کارکنان حامدخان اور محمد خالد سمیت تما م شہید کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ، الطاف حسین
لندن ۔۔28فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب ایم کیوایم ناظم آباد یونٹ 183کے دو کارکنان حامدخان اور محمد خالد ،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ساجد قریشی ،رضاحیدر،منظر امام ،ایم کیوایم لیبر ڈویثرن کے انچار ج شہزاد مرزا سمیت تمام شہداء کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قانو ن کے مطابق سخت سے سخت سز ا دی جائے ۔ یہ مطالبہ انہوں نے ایم کیوایم کے لیبر ڈویثر ن کے 27ویں یوم تاسیس کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبا د میں منعقدہ ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
*****