انقلاب پاکستان کا مقدر ہے ، الطاف حسین
جلد ظالم وجابر ،ٹیکس چور ، طالبان اور ان کے ہمدرد نودو گیا ہ ہوجائیں گے
کراچی۔۔28فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ انقلاب پاکستان کا مقدر ہے اور جلد ظالم وجابر ،ٹیکس چور ، طالبان اور ان کے ہمدرد نودو گیا ہ ہوجائیں گے۔ جمعہ کی شب ایم کیوایم کے لیبر ڈویثر ن کے 27ویں یوم تاسیس پر ہونے والے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج یہ لیبر ڈویثرن کا 27واں اجتما ع ہے اور یہ فروری کا مہینہ ہے ،7اور 2کو جمع کیا جائے تو 9بنتا ہے او رفروری سال کا دوسرا مہینہ ہے جسکا مطلب یہ ہے کہ جلد ہی پاکستان سے ظالم ،جابر، ٹیکس چور ،استحصالی عناصر ،طالبان اور ان کے ہمدرد نودو گیارہ ہونے والے ہیں ، انشاء اللہ جلد ہی پاکستان میں انقلاب آئیگا اور ملک کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا ۔
*****