ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے دیئے جانیوالے الٹی میٹم ختم ہونے پررابطہ کمیٹی کااہم اجلاس
اجلاس میں ملک گیرسطح پرمرحلہ واراحتجاجی مظاہروں کافیصلہ ،احتجاجی مظاہروں کاآغازایوان بالاسے کیاجائیگا
کارکنان کی بازیابی کیلئے احتجاج میں تمام آئینی ،قانونی اورجمہوری راستے اختیارکئے جائیں گے
کراچی:۔۔۔12؍فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور گزشتہ دنوں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے دیئے جانیوالے 24گھنٹے کے الٹی میٹم ختم ہونے پررابطہ کمیٹی کے اراکین کاہنگامی اجلاس خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں منعقدہواجس میں رابطہ کمیٹی کے متفقہ طوپرملک گیر سطح پرمرحلہ وار احتجاجی مظاہروں کافیصلہ کیاہے۔رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے مطابق احتجاج کیلئے تمام آئینی ،قانونی اورجمہوری راستے اختیارکیے جائیں گے اوراس سلسلے کاپہلااحتجاجی مظاہرہ کل بروزجمعرات ایوان بالامیں کیاجائیگا۔