Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میرپورخاص میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے یونٹ ممبرمحمدراشدخان کی شہادت کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہارمذمت


میرپورخاص میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے یونٹ ممبرمحمدراشدخان کی شہادت کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہارمذمت
 Posted on: 2/10/2014
میرپورخاص میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے یونٹ ممبرمحمدراشدخان کی شہادت کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا شدید اظہارمذمت 
میرپورخاص کی مہران کالونی میں منشیات فروشوں نے یونٹ آفس کے قریب اندھادھندفائرنگ کی
ایم کیوایم کے زونل ذمہ داران نے علاقہ پولیس کو جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے فائرنگ کے بارے میں بروقت آگاہ کردیاتھالیکن پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی 
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر پولیس کی حفاظت میں ہی علاقے سے فرارہوئے
راشدخان شہید کے قتل میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کوفی الفور گرفتار کیاجائے ،جرائم پیشہ عناصر کی حمایت وسرپرستی
کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے
کراچی۔۔۔10،فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میرپورخاص میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں ایم کیوایم میرپورخاص زون یونٹ 2-Aکے یونٹ ممبرمحمدراشدخان کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اتوارکی شب تقریباًساڑھے نو بجے میرپورخاص کے علاقے مہران کالونی میں منشیات فروشوں نے علاقے میں واقع یونٹ آفس کے قریب جدید وخودکارہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی ۔ ایم کیوایم کے یونٹ کمیٹی ممبر محمدراشدخان سینے میں گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہو گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے زونل ذمہ داران نے علاقہ پولیس کے افسران کو جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے فائرنگ کے بارے میں بروقت آگاہ کردیاتھالیکن پولیس نے بروقت علاقے میں پہنچ کر ان جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی نہیں کی بلکہ عینی شاہدین کے مطابق یہ جرائم پیشہ عناصر پولیس کی حفاظت میں ہی علاقے سے فرارہوئے ۔ رابطہ کمیٹی نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کافوری نوٹس لیا جائے ، راشدخان شہید کے قتل میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کوفی الفور گرفتار کیاجائے اوران جرائم پیشہ عناصر کی حمایت وسرپرستی کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

12/21/2024 8:17:50 PM