Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاور میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی روکنا آزادی رائے کے اصولوں کے منافی ہے ، رابطہ کمیٹی


پشاور میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی روکنا آزادی رائے کے اصولوں کے منافی ہے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/28/2014
پشاور میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی روکنا آزادی رائے کے اصولوں کے منافی ہے ، رابطہ کمیٹی 
تقریب کو روک کر صوبائی حکومت نے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اور اپنی بنیادی ذمہ داری پر ناکامی کا اظہار کیا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
تقریب رونمائی کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات اور تحفظ فراہم کرنے کی حکومتی ذمہ داری کوپورا کیاجائے ، رابطہ کمیٹی کا صوبائی حکومت خیر پختونخوا سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔28، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پشاور میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی کو خیبر پختونخواہ کی حکومت کی جانب سے روکنے جانے کی مذمت کی ہے اور سوال کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت اتنی خوفزدہ کیوں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اتنا خوفزدہ رہ کر حکومت نہیں چلائی جاسکتی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کتاب کی تقریب رونمائی کو روکنا آزادی رائے کے اصولوں کے منافی ہے ، صوبائی حکومت کو تقریب کے انعقاد کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہئے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کتاب کی رونمائی کی تقریب کو روک کر صوبائی حکومت نے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اور اپنی بنیادی ذمہ داری پر ناکامی کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے خیبر پختونخوا ہ کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تقریب کے انعقاد کیلئے ضروری اقدامات کریں اور تحفظ فراہم کرنے کی حکومتی ذمہ داری کو پورا کریں ۔

9/28/2024 2:28:25 PM