Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء سندھ کے شہری عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور حقوق پر ڈاکہ ہے، ایم کیوایم ایلڈرز ونگ


سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء سندھ کے شہری عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور حقوق پر ڈاکہ ہے، ایم کیوایم ایلڈرز ونگ
 Posted on: 12/27/2013
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء سندھ کے شہری عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور حقوق پر ڈاکہ ہے، ایم کیوایم ایلڈرز ونگ
بلدیاتی نظام میں سیاہ قوانین کے بل بوتے پر کراچی، حیدر آباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں جیالے میئر کے جو سہانے خواب دیکھائی دے رہے ہیں وہ جلد چکنا چور ہوجائیں گے، ایلڈرز ونگ ایم کیوایم 
بلدیاتی نظام میں جو سیاہ ترامیم کی ہیں اس میں نچلی سطح تک عوامی وسائل اور اختیارات پر قبضہ کی سازش کی گئی ہے، ایلدڑز ونگ
عوام کی اکثریت کے سامنے سیاہ بلدیاتی قوانین ریت کی دیوار ثابت ہوں گے، ایلڈرز ونگ ایم کیوایم
جمہوری دورِ حکومت میں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے آمرانہ اقدام اور جمہوریت دشمنی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، ایلڈرز ونگ
کراچی ۔۔۔27، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ ایلڈرزونگ کے انچارج و اراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء سندھ کے شہری عوام کے جمہوری مینڈیٹ اور حقوق پر ڈاکہ ہے اوربلدیاتی نظام میں سیاہ قوانین کے بل بوتے پر حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو کراچی ، حیدآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں جیالے میئر کے جو سہانے خواب دیکھائی دے رہے ہیں وہ جلد چکنا چور ہوجائیں گے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013نے جمہوریت کا چہرہ مسخ کردیا ہے اور جمہوری دورِ حکومت میں پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے آمرانہ اقدام اور جمہوریت دشمنی کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں سیاہ قوانین اور من مانی حلقہ بندیوں کو سندھ بھر کی اپوزیشن جماعتیں مسترد کرچکی ہیں اور حکومت سندھ کے آمرانہ اقدام کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی میں عددی اکثریت کی بنیاد پر بلدیاتی نظام میں جو سیاہ ترامیم کی ہیں اس میں نچلی سطح تک عوامی وسائل اور اختیارات پر قبضہ کی سازش کی گئی ہے جسے سندھ بھر کے عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013جمہوریت کے حسن پر سیاہ داغ ہے اور اگر حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کے نادان دوستوں نے یہی روش اختیار رکھی تو سندھ اسمبلی میں تووہ عددی اکثریت کے بل پر تو ایسے قوانین لا سکتے ہیں لیکن عوام کی اکثریت کے سامنے یہ سیاہ بلدیاتی قوانین ریت کی دیوار ثابت ہوں گے ۔ ایلڈرزونگ کے انچارج و اراکین نے سندھ ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ کے سیاہ بلدیاتی قوانین پر عوام کے اعتراضات اور تحفظات کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور ان قوانین کو عوام الناس کے مفاد کیخلاف قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے۔

9/28/2024 10:22:30 AM