Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری


 Posted on: 12/5/2013
عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ جاری
سیاسی و مذہبی جماعتیں مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کا ووٹ بینک ختم کرنے کی کوششیں کیے جارہی ہیں، نثار احمد پنہور، اشفاق منگی
معصوم و بے گناہ انسانوں کو بموں اور دہشت گردی کے ذریعے قتل کرنے والے کسی صورت مسلم امہ کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے
اسلم بلوچ اور دیگر کا کراچی مضافاتی کمیٹی کے گلشن حدید بن قاسم ٹاؤن میں کارنر میٹنگ سے خطاب
کراچی ۔۔۔5، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے ارکین،حق پرست اراکین سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف ونگزوشعبہ جات کے ذمہ داران پرمشتمل ٹیمیں مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگز منعقد کرکے عوام کوملک میں دہشت گردی، اندرونی وبیرونی خطرات،فرقہ واریت،ایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنی سازشوں اور سیاسی صورتحال سے آگاہی فراہم کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزکراچی مضافاتی کمیٹی کے تحت گلشن حدیدبن قاسم ٹاؤن میں بڑی کارنر میٹنگ منعقدکی گئی جس میں بن قاسم ٹاؤن اوراس کے قرب وجوارکے رہائشی معززین اورمختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثاراحمدپنہور،حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی،کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ،رکن سیدمعین الدین اوردیگر اراکین نے خصوصی طورپرشرکت کی اورعوام کوموجودہ حالات سے آگاہ کیا اور قائد تحریک الطاف حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پربن قاسم ٹاؤن سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجود تھے ۔ عوامی رابطہ مہم میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نثاراحمدپنہور،حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف گھناؤنی سازشوں کاسلسلہ آج بھی جاری ہے اورسیاسی ومذہبی جماعتیں مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے ایم کیوایم کا ووٹ بینک ختم کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی حلقہ بندیوں میں دھاندلی سے واضح ہوگیاہے کہ ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کی کوششیں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم محب وطن جماعت ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ہمیشہ پرامن رہنے کا درس دیا اور قیام امن کیلئے فوج کی نگرانی میں آپریشن کی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض سیاسی ومذہبی جماعتیں ڈرون حملوں پرسیاسی دکانیں چمکانے کوشش کررہی ہیں بلکہ ڈرون حملوں کوجوازبناکرحب الوطنی کاپرچار کرنیوالی نام نہادسیاسی ومذہبی جماعتیں دھرنے کی سیاست کررہی ہیں جو کسی بھی صورت ملک وقوم کے مفادمیں نہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کونسی حب الوطنی ہے کہ ملک بھرمیں مساجد ، امام بارگاہوں اورمزارت کوبموں سے اڑانے والے،فوجی افسران وجوانوں اورمعصوم شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے اوران کے گلے کاٹنے والے ڈرون حملوں میں ہلاک ہوں توانہیں شہیدقراردیاجائے اوران کی ہلاکت پراحتجاج کیاجائے جبکہ ان کی دہشت گردی کانشانہ بننے والے معصوم شہریوں اورسیکورٹی افسران وفوجی افسران و اہلکاروں کوملک دشمن سمجھا جائے۔ اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہا کہ معصوم وبے گناہ انسانوں کوبموں سے شہیدکرنے والے درندہ صفت دہشت گرد کسی بھی طرح مسلم امہ کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ہم اپنی صفوں کو ازسر نو ترتیب دیکر اور خود کو منظم کرکے ہی مٹھی بھرعناصر سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

9/28/2024 8:24:08 AM