Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یلڈمارشل عاصم منیرگل پلازہ کادورکریں، متاثرہ تاجروں سے ملاقات کریں اور ان کی فریاد سنیں #GulPlazaFire ایک منصوبے کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی کے تاجروں، صنعتکاروں، بلڈرز اور بزنس کمیونٹی کو اتنا تنگ کردیا جائے کہ وہ کراچی چھوڑنے پر مجبورہوجائیں


 Posted on: 1/19/2026

فیلڈمارشل عاصم منیرگل پلازہ کادورکریں، متاثرہ تاجروں سے ملاقات کریں اور ان کی فریاد سنیں #GulPlazaFire ایک منصوبے کے تحت کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی کے تاجروں، صنعتکاروں، بلڈرز اور بزنس کمیونٹی کو اتنا تنگ کردیا جائے کہ وہ کراچی چھوڑنے پر مجبورہوجائیں  فیلڈمارشل عاصم منیر پاکستان کی بہتری کےلئے سخت سے سخت اقدامات کریں، میں  حمایت کروں گا 379ویں فکری نشست سے خطاب  ………………………………. کراچی کے اہم تجارتی مرکز گل پلازہ کی تباہی صرف ایک کمرشل پلازہ کی تباہی نہیں بلکہ پورے کراچی کی معاشی تباہی ہے اوراس تباہی کی ذمہ داری سندھ پر گزشتہ 60 سالوں سے بلاشرکت غیرے حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت پر عائد ہوتی ہے۔  گل پلازہ ان میمن اورگجراتی اسپیکنگ مہاجروں کا ہےجنہوں نے قیام پاکستان کےلئےقربانیاں دیں، اپنے کاروبار کے ذریعے ہمیشہ ملک کی معاشی ترقی میں اپناکردار ادا کیا،جواپنے ٹیکسوں کے ذریعے ملک کی معیشت کوسہارا دے رہے ہیں لیکن جب گل پلازہ میں آگےلگی تو پیپلزپارٹی کی حکومت نے گل پلازہ کو جلنے سے بچانے کےلئے ہنگامی اقدامات نہیں کئے،اتنی بڑی آگے کوسنجیدگی سے نہیں لیا،فائر بریگیڈکوبھی فوری طورپر بھجوانے اورآگ کوبجھانے کے لئے تمام وسائل کواستعمال نہیں کیا۔ گل پلازہ کے تاجروں اوردکانداروں کی عمربھر کی کمائی جل کرخاک ہوگئی لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت اس مشکل وقت میں ان تاجروں کی فوری دادرسی کرنےکے بجائے تاجروں کوہی موردالزام ٹھہرارہی ہے۔گل پلازہ سے قبل کراچی میں کئی کمرشل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے لیکن پیپلزپارٹی حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام اور شہرکوبچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔  پیپلزپارٹی ہمیشہ سے سندھ کے شہری علاقوں کی دشمن رہی ہے، شہری علاقوں کے خلاف اس کے متعصبانہ اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، پیپلزپارٹی نے کراچی، حیدرآباداورسندھ کے دیگرشہری علاقوں پر اپنے پچھلے دورسے زیادہ ظلم کئے ہیں۔اس کی پوری کوشش رہی ہے کہ وہ شہری علاقوں کو جتنا زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچاسکے، پہنچائے۔ ایم کیوایم نے اپنے دورمیں کراچی کوجتنی ترقی دی تھی، پیپلزپارٹی نے اپنی کراچی دشمن پالیسی کے تحت جان بوجھ کراس کو برباد کیا۔پیپلزپارٹی کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ کراچی کواس طرح سے اجاڑاجائے کہ یہ شہرحکومت کی آمدنی کا ذریعہ تورہے لیکن رہنے کے قابل نہ رہے۔ برسوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت یہاں برسراقتدار ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت ایک طرف توتاجروں، دکانداروں اورعام شہریوں سے طرح طرح کے ٹیکسز وصول کررہی ہے، تمام اداروں میں کراچی کے شہریوں سے کروڑوں اربوں روپے کی رشوت وصول کررہی ہے اور اب پیپلزپارٹی کے تشکیل کردہ جرائم پیشہ افراد کے گینگ کراچی کے صنعتکاروں، بلڈرزاور دکانداروں سے کھلے عام بھتے وصول کررہے ہیں، وہ بھتہ نہ دیں توان کی دکانوں اور مارکیٹوں کوآگ لگادی جاتی ہے۔ اس طرح اب تک شہرمیں متعدد مارکیٹوں کوآگ لگائی جاچکی ہے۔ شہرکے تاجر، صنعتکار، بلڈرز، دکاندارپولیس، صوبائی محکمہ داخلہ اور سرکاری ایجنسیوں کو ان شکایات سے مسلسل آگاہ کررہے ہیں لیکن یہ سلسلہ جاری ہے۔کچھ عرصہ قبل کراچی کی بزنس کمیونٹی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب کو ان کے دورہ کراچی کے موقع پر اپنی شکایات سے آگاہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان شکایات کانوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کواس پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں اقدامات کرنے کوکہاتوبزنس کمیونٹی کی شکایات کاازالہ کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کراچی کے تاجروں اورصنعتکاروں کوبلاکرانہیں دھمکایااورانہیں طعنے دیتے ہوئے کہا ”اگرآپ کوکسی سے شکایت ہے تومجھ سے کہیں، کسی اورسے چغلی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے“۔ بلاول زرداری کا بزنس کمیونٹی کویہ کہنے کامطلب یہ تھا کہ ہم یہاں کے بادشاہ ہیں، آپ کوہمت کیسے ہوئی کہ آرمی چیف کویہاں کے معاملات کی شکایت کی۔ میرے علم میں یہ بات بھی آئی ہے کہ جس صنعتکار نے فیلڈ مارشل کو شکایت کی تھی اسے حکومت سندھ کی جانب سے اس قدر انتقامی کارروائی کانشانہ بنایاگیا کہ اسے اپناکاروبارچھوڑکرکراچی سے دبئی منتقل ہونا پڑا۔فیلڈمارشل عاصم منیرصاحب او رفوج کی پوری قیادت کواس سنگین صورتحال کانوٹس لیناچاہیے۔  میں سمجھتاہوں کہ اس سنگین صورتحال سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ایک باقاعدہ سوچےسمجھے منصوبے کےتحت یہ کوشش کی جارہی ہےکہ کراچی کے تاجروں ،صنعتکاروں، بلڈرز اور بزنس کمیونٹی کو ہر طرح سے لوٹ کر اور مار مار اتنا تنگ کردیا جائے کہ وہ کراچی چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں اور یہاں صرف حکمراں وڈیروں کی بادشاہت قائم ہوجائے اوریہاں کے شہریوں کواپناغلام بنالیاجائے گل پلازہ کے سانحے میں متعدد افراد جل کرشہید ہوگئے،1200سے زائد دکانیں جل کرخاک ہوگئیں،اربوں روپے کانقصان ہوگیا۔میں فیلڈمارشل عاصم منیرصاحب سے اپیل کروں گاکہ وہ کراچی کے گل پلازہ کا دورہ کریں، متاثرہ تاجروں اوردیگرمتاثرین سے ملاقات کریں اورخود ان کی زبانی سنیں کہ یہ کیاہوااورکیسے ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرصاحب گل پلازہ کے تاجروں کے نقصانات کے ازالے اور اس پلازہ کی مکمل بحالی کروائیں کیونکہ حکومت سندھ سے بہتری کی امید نہیں ہے۔  میں فیلڈمارشل عاصم منیر صاحب سے اپیل کروں گاکہ وہ خدارا سندھ خصوصاً کراچی کوپیپلزپارٹی سے نجات دلائیں، اپنی نگرانی میں اقدامات کرائیں۔  آپ مجھے 30دن کامکمل اختیاردیدیں، میں کراچی کوتباہ کرنے والی، سندھ کواپنی کرپشن کے ذریعے لوٹ کرکھانے والی پیپلزپارٹی کے حکمراں وڈیروں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیکرقومی خزانے میں جمع کراؤں گا۔اسی طرح  حکمراں مسلم لیگی اشرافیہ سے بھی لوٹی ہوئی دولت نکلوائی جائے گی، ان دوجماعتوں نے ملک کواتنالوٹاہے کہ اگران سے لوٹاہواپیسہ نکلوالیاجائے توپاکستان کا سارا قرضہ ادا ہوجائے گا۔   فیلڈمارشل عاصم منیر صاحب!  اللہ تعالیٰ نے آپ کوطاقت اوراختیاردیاہے، آپ پاکستان کوبگاڑبھی سکتے ہیں اورسنوار بھی سکتے ہیں، آپ ملک کوبہتر کرنے کے لئے سخت سے سخت اقدامات کریں، میں آپ کی حمایت کروں گا۔  الطاف حسین ٹک ٹاک پر 379ویں فکری نشست سے خطاب 18  جنوری 2026ء

1/26/2026 12:11:14 PM