Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
U-Turn ماسٹر کون؟
Posted on: 10/3/2025
U-Turn ماسٹر کون؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3,اکتوبر2025ء
#یوٹرن_ماسٹر_کون
ضرورت سے زیادہ عقل مند بننے کا شوق انسان کوکبھی کبھی بے وقوفی کی دلدل میں اِس طرح پھینک ڈالتا ہے کہ عقل جاتی رہتی ہے اور کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ اسی طرح کا عمل نائب وزیراعظم پاکستان جناب اسحاق ڈار سے سرزد ہوگیا اور وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی عقل مندی کامظاہرہ کرتے ہوئے یہ کہہ گئے کہ اسرائیل کے بارے میں ہماری پالیسی وہی ہے جو حضرت قائداعظم ؒ کی تھی ہم بھی اسرائیلی ریاست کو نہیں مانتے۔ مگر شاید جناب اسحاق ڈار یہ بھول گئے کہ اُن کے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وہ خودامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پراُنہیں سنہری الفاظ میں خراج تحسین پیش کرچکے ہیں جس منصوبے میں فلسطینی ریاست کے قیام کا سرے سے کوئی ذکر نہ تھا۔ مزید یہ کہ جناب اسحاق ڈار یہ بھی بھول گئے کہ پاکستان کے عوام بے شعور نہیں بلکہ پوری طرح باشعور ہیں اور پاکستان کے عوام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے تیارکردہ 20 نکاتی منصوبے کے حامی نہیں بلکہ خلاف ہیں جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میاں شہباز شریف اِس 20 نکاتی منصوبے کے پوری طرح حامی ہیں جبکہ پاکستانی عوام اس 20 نکاتی امن منصوبے کے نہ صرف خلاف ہیں بلکہ شدیدغم وغصہ میں بھی ہیں۔ عوام کے غیض وغضب کی اِس تازہ ترین صورتحال کو دیکھ کر جناب اسحاق ڈار نے آج زبردست U-Turn مارااور 20 نکاتی امن منصوبے کے خلاف قومی اسمبلی کے ایوان میں اول فول بک ڈالا۔ تحریک انصاف کے سربراہ جناب عمران خان صاحب کو اُن کے مخالفین عموماً U-Turn ماسٹر قراردیتے ہیں لیکن آج جناب اسحاق ڈار صاحب نے قومی اسمبلی کے ایوان میں جو U-Turn مارا ہے اس کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ U-Turn ماسٹر عمران خان صاحب ہرگز نہیں بلکہ اصل U-Turn ماسٹر جناب اسحاق ڈار اور اُ ن کی حکومت ہے۔ الطاف حسین
10/11/2026 1:18:51 AM
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
میں وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیر، وزیرخارجہ اور حکومت پا
...
30 Sep 2026
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانی
...
29 Sep 2026
ایم کیوایم حیدرآبادزون کے لاپتہ کارکنوں عبدالمجید بھٹی، اقبال آرائیں
...
29 Sep 2026
صومالی قزاقوں کی فائرنگ سے پاکستانی عملے کے افراد کی شہات ایک بڑاسانح
...
29 Sep 2026
مہاجروں کے ساتھ نفرت آج کی نہیں بلکہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی شروع ہ
...
28 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us