Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حالات وواقعات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، اورپاکستان بھی اس تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہوئے بغیرنہیں رہ سکے گا۔
Posted on: 10/5/2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حالات وواقعات میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے، اورپاکستان بھی اس تبدیلی کے اثرات سے متاثر ہوئے بغیرنہیں رہ سکے گا۔
آپ نے دیکھاہوگا کہ چندروزپہلے امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈمارشل عاصم منیر اوروزیراعظم شہبازشریف کے لئے تعریفی کلمات اداکرتے ہوئے What a wonderful guy اور He is very good guy جیسے جملے استعمال کئے ۔ پھراچانک وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کے لئے وہائٹ ہاؤس بلایا گیا۔ شہبازشریف کاریڈکارپیٹ کے ذریعے شاندار استقبال کیا گیا۔اس ملاقات میں فیلڈمارشل عاصم منیر بھی شریک ہوئے ۔ صدرٹرمپ سے جھپیاں ڈالی گئیں ، بغل گیرہوئے قہقہے لگائے گئے ۔جس کے بعد صدرڈونلڈٹرمپ نے فیلڈمارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کے لئے کئی بار اعلانیہ تعریف کی ۔ ان تعریفی کلمات کوسنکر فیلڈ مارشل عاصم منیر اوروزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کوتسلیم کرنے کاوعدہ کرلیا اور انہیں یقین دلادیاکہ جوامریکہ کا فیصلہ ہوگاوہ پاکستان کافیصلہ ہوگااورہم جواب میں کوئی مطالبہ نہیں رکھیں گے۔ لوگ سمجھے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اوروزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے پکی دوستی ہوگئی ہے۔ان کومزید طاقت مل جائے گی،حالات ان کے مزیدحق میں چلے جائیں گے، اب شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیرتاحیات رہیں گے اورعمران خان تاحیات جیل میں رہیں گے۔میں نے کہا کہ ہردن نئی چیزلیکرآسکتاہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتاہے کیا۔ اس کے بعد امریکی صدرکی جانب سے غزہ کے لئے 20نکاتی امن منصوبے کااعلان ہواتو وزیراعظم شہبازشریف نے اس کی تفصیلات سامنے آنے سے پہلے ہی صدرٹرمپ کوخوش کرنے کے لئے اپنے ٹوئیٹ میں اس کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیاجس میں فلسطین کی ریاست کے قیام کا کوئی زکرنہیں تھا۔ فیلڈمارشل کی جانب سے بھی اس امن منصوبے کوخوش آئند قراردیدیا ۔ کسی نے نہیں سوچاتھاکہ یہ حالات اتنی تیزی سے پلٹا کھائیں گے کہ اس 20نکاتی امن منصوبے سے حالات پر ایسااثرپڑے گااورایسی صورتحال پیدا ہوجائے گی اورعوام میں ایساغم وغصہ پیداہوگا کہ وزیراعظم اورفیلڈمارشل منظرعام سے غائب ہوجائیں گے اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکوپریس کانفرنس اور قومی اسمبلی میں وضاحتیں کرتے ہوئے یہ کہنا پڑے گا کہ صدرٹرمپ کا20نکاتی امن منصوبہ وہ نہیں جس کے مسودے پر ہم نے اتفاق کیاتھا، ہم نے اسرائیل کوتسلیم نہیں کیا۔ آج فوج کے آئی ایس پی آرکی جانب سے بھی یہ بیان آیاہے کہ ہم نے اسرائیل کوتسلیم نہیں کیااورہم ایساکوئی فیصلہ نہیں کریں گے جوعوام کی خواہشات اورامنگوں کے خلاف ہو۔ کسی نے نہیں سوچاتھا کہ صدرٹرمپ جوکل تک وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل کی تعریفیں کررہے تھے انہوں نے امن منصوبے پر حماس کے جواب پر قطر، سعودی عرب، ترکی ،مصراوراردن کا نام لیکرشکریہ تواداکیا لیکن پاکستان کانام نہیں لیا۔ آج نائب وزیراعظم اسحق ڈار قوم کوبیوقوف بنانے کے لئے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے صدرٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر دستخط نہیں کئے جبکہ صدرٹرمپ نے خود بیان دیاتھاہے کہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک نے اس منصوبے پر دستخط کئے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ دنیا کا نقشہ بدل رہاہے ، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے جس کے اثرات ہرجگہ پڑیں گے۔میں ایم کیوایم کے کارکنوں سے کہتاہوں کہ وہ مایوس نہ ہوں اوراپنی جدوجہد جاری رکھیں،پیغام کوآگے بڑھا تے رہیں،اپنی تحریک کوجاری رکھیں، بہت جلد ایسے حالات ہوں گے کہ کسی وقت بھی بند دروازے کھل سکتے ہیں اورہمارے ساتھی بھی کھل کراپناسیاسی کام کرنے میں آزاد ہوں گے۔ میں اپنے ساتھیوں سے کہتا ہوں کہ وہ اس بات پر یقین رکھئے کہ شہیدوں کا لہورنگ لاتا ہے اورحق کی فتح ہوتی ہے ۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر فکری نشست 325 سے خطاب 4 اکتوبر 2025 (مکمل خطاب دیکھئے)
https://
youtu.be/X7F84RCpvC8?si
=GoAXzzKyFCH55_W4
1/12/2026 3:40:58 PM
خیبرپختونخوا کے نوجوان اور باہمت وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کراچی، حیدرآ
...
11 Jan 2026
وزیراعلیٰ KPK سہیل آفریدی اوران کے ساتھیوں کو کراچی آمد پر دل کی گہرائ
...
09 Jan 2026
اتوارکو مزارقائداعظم پرباغ جناح میں ہونے والے خیبرپختونخواہ کے وزیراع
...
09 Jan 2026
وینزویلاپر حملے نےکسی بھی ملک کی آزادی اور خودمختاری کےاحترام کو مٹادی
...
06 Jan 2026
وینزویلا پر امریکی فوج کاحملہ اور اس حملے میں وینزویلاکے صدرنکولس ماد
...
05 Jan 2026
تعصب الطاف حسین نے کیا یا الطاف حسین کے ساتھ تعصب کیاجاتارہا ہے؟
...
04 Jan 2026
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا پیمرا سے گستاخانہ مواد نشر کرنے پر ف
...
30 Dec 2025
بے نظیر بھٹو کےقتل کابدلہ کراچی ،حیدرآباد اورسندھ بھر میں قتل وغارتگری
...
29 Dec 2025
پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ
...
29 Dec 2025
مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبو
...
28 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us