Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اس وقت پاکستان میں سیلاب کے باعث کئی دیہات زیرآب آچکے ہیں،ہزاروں خاندان بےگھر ہوچکے ہیں اور متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
Posted on: 9/1/2025 1
اس وقت پاکستان میں سیلاب کے باعث کئی دیہات زیرآب آچکے ہیں،ہزاروں خاندان بےگھر ہوچکے ہیں اور متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں
#FloodsInPakistan
پاکستان کےحکمرانوں نے سابقہ تجربات کی روشنی میں کبھی سیلاب سے بچاؤ اور مظلوم عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوشش نہیں کی۔جہاں سیلاب غریب عوام کیلئےتباہی وبربادی کا سبب بنتے ہیں وہیں حکمرانوں کی لوٹ مارکا ذریعہ بھی بن جاتے ہیں کیونکہ سیلاب کی صورتحال کو جواز بناکر وہ ورلڈ بنک، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سےمظلوم عوام کےنام پر اربوں ڈالر کی بھیک لیتے ہیں لیکن وہ امداد کبھی غریب عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ نہیں کی جاتی۔ پاکستان میں سیلاب غریب ومظلوم عوام کے لئے تباہی وبربادی کاباعث بنتاہےجبکہ حکمراں اشرافیہ کےلئے فلاح اورمفاد کاسبب بنتاہے۔وہ پیشہ وربھکاریوں کی طرح سیلاب کی تباہ کاریاں دکھاکر آئی ایم ایف، ورلڈبینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اوردیگر عالمی مالیاتی اداروں کے پاس بھیک کے پیالے لیکر جاتے ہیں اوران سے سیلاب متاثرین کے نام پر مدد اوربھیک میں اربوں ڈالر مانگتے ہیں۔ جس ملک میں ملاازم نہیں ہوتا وہ ملک ترقی کرتے ہیں اور جس ملک میں ملاازم ہوتاہے وہ ملک ترقی نہیں کرتے، ایسے ممالک میں عوام غربت کا شکاررہتے ہیں اور وہ چوراچکوں کو اقتدار میں لاتے ہیں جو قومی خزانہ لوٹ کر ملک وبیرون ملک جائیدادیں بناتے ہیں ، جزیرے خریدتے ہیں ، بڑے بڑے چین اسٹور قائم کرتے ہیں جن سے ان کے خاندان درخاندان فیضیاب ہوتے ہیں ۔ عوام کو ظلم وجبر کی چکی میں پیسنے والوں کو جب تک اقتدار میں لایاجاتارہے گا تب تک عوام نسل درنسل ظلم کی چکی میں پیسے جاتے رہیں گے ۔ اگرچہ سیلاب ایک قدرتی امر ہے لیکن سیلاب سےہونےوالی تباہ کاریوں میں اضافہ حکمرانوں، اشرافیہ کی نااہلی اورغلط اقدامات کے باعث ہوتاہےجیسے دریاؤں کے راستوں میں غیرقانونی تعمیرات کرنا،دریاؤں کے راستےمسددوکرنا۔ میں سمجھتاہوں اس میں جہاں حکمرانوں اوراشرافیہ کی نااہلی اورغلط اقدامات کا دخل ہے وہاں عوام کا بھی قصور ہےکہ وہ ان چوراچکوں،لٹیروں کوکامیاب بناکر بار بار اقتدارکے ایوانوں میں کیوں بھیج رہے ہیں جو عوام کے مسائل اورمصیبتوں کے ذمہ دارہیں۔جواقتدارمیں آکرعوام کی حالت بہتربنانے کے بجائے ملک اوربیرون ملک اپنی جاگیریں اور جائیدادیں بنانے میں لگ جاتے ہیں۔جوسیلاب آنے پر اپنی زمینیں اورجاگیروں کوبچانے کے لئے پشتے بناکرسیلاب کارخ غریبوں کے گاؤں گوٹھوں کی طرف کردیتے ہیں اورعوام کوبتایا جاتاہےکہ یہ قدرتی آفت ہے۔ عوام ان ملاّؤں کی باتوں میں کیوں آتے ہیں جو حکمرانوں کے مفاد کے لئے اپنے فتوں کے ذریعے قرآن وحدیث کی غلط تشریح کرکے عوام کوگمراہ کرتے ہیں اورعوام کو یہ بتاتے ہیں کہ ان کی غربت اور مسائل ان کی تقدیر ہیں،اس طرح وہ عوام کو اپنےمسائل کے حل اور حقوق کےلئے جدوجہدسے روکتے ہیں۔ میں پاکستان کے 98 فیصدغریب ومظلوم ، لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس عوام سے کہتا ہوں کہ آپ کی تقدیرآپ کے ہاتھوں میں ہے، آپ جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں اوربڑے بڑے سرمایہ داروں کو کے پیچھے چلنے کے بجائے،اپنی صفوں میں سے پڑھےلکھے، عوام کے مسائل کوسمجھنے والے افرادکو منتخب کرکے ایوانوں میں بھیجیں کیونکہ مسائل وہی حل کرسکتاہے جس نے خودمسائل کا سامناکیاہو۔ اگر عوام بار بار آزمائے ہوئے لوگوں کوآزماتے رہیں گے توان کی تقدیرنہیں بدلے گی۔ الطاف حسین کوجب بھی موقع ملااس نے MQM پلیٹ فارم سے غریب ومتوسط طبقہ کے باصلاحیت نوجوانوں کوکونسلر، میئر، ڈپٹی میئر، ایم پی اے ، ایم این اے، سینیٹر بنایا، میں نے الیکشن کے وقت پارٹی ٹکٹوں کا کاروبار نہیں کیا تاکہ منتخب نمائندے ایوانوں میں پہنچ کرعوام کےلئے کام کریں۔میں نے پاکستان میں رائج لوٹ مار اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف آوازبلند کی تو مجھ پر الزامات لگائے گئے، MQM کوملک بھر میں پھیلنے کےلئے اس کےخلاف ریاستی آپریشن کیاگیا، اس کےہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ وہ اینکرپرسنزجوبظاہر فوجی اشرافیہ پر تنقیدکرتے ہیں اورکہتےہیں کہ تحریک انصاف جیسا ظلم کسی پر نہیں ہوا لیکن ان کےمنہ سے کبھی MQM پر ہونے والے ریاستی مظالم کاتذکرہ نہیں نکلتا بلکہ وہ خود MQM کے خلاف فوجی آپریشن کو درست اورجائزقراردیتےرہے ہیں۔ یہ اینکر پرسنزبلوچ قوم کی مزاحمت کوعلیحدگی پسندی کہہ کران کےخلاف فوجی آپریشن کی حمایت کرتےہیں۔وہ پختونخوامیں طالبان کے نام پرہونےوالےڈرون حملوں کاذکرنہیں کرتے۔ میں پاکستان کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام سے یہی کہوں گاکہ وہ اپنےحقوق کے حصول کے لئےخود جدوجہد کریں اوریہ یاد رکھیں کہ آپ کوطشتری میں رکھ کرکوئی حقوق نہیں دے گا،اس کےلئے آپ کو خود جدوجہد کرنی ہوگی اورقربانیاں دینی ہوں گی۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر فکری نشست نمبر 309سے خطاب یکم ستمبر 2025
https://
youtu.be/oAagedjCo54?si
=RcYnAsWUs09pTPvB
10/22/2025 7:07:39 AM
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
سسٹم کیا ہے ؟ کیسے چلتاہے؟ کون چلاتاہے ؟ سسٹم میں کون کون سے عناصر شام
...
20 Oct 2025
1953ء میں پاکستان کی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں پر بند کرکے دوقومی نظ
...
19 Oct 2025
پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے 20 نکاتی منصوبہ تسلیم کرلیا جس می
...
19 Oct 2025
فکری نشست : سیاسی جماعت اورتحریک کافرق
...
18 Oct 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد
...
17 Oct 2025
تحریک لبیک کے احتجاج کوکچلنے کے لئے حکومت کی جانب سے جس طرح طاقت کا اس
...
17 Oct 2025
خدارا افغانستان کے ساتھ دوروزہ جنگ بند ی نہیں بلکہ بات چیت کرکے مستقل
...
16 Oct 2025
میں فیلڈمارشل عاصم منیراورسندھ کے کورکمانڈراورمتعلقہ حکام سے اپیل کرت
...
16 Oct 2025
اپنے احتجاج کوہرقیمت پر پر امن رکھیں، شہریوں کی دکانوں، گاڑیوں، سرکار
...
16 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us