Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ماہ ربیع الاوّل کاپیغام احترام انسانیت ہے
Posted on: 9/8/2025 1
ماہ ربیع الاوّل کاپیغام احترام انسانیت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#جشن_عید_میلاد_النبیﷺ
ماہ ربیع الاوّل کاپیغام احترام انسانیت ہے اور ہمیں مذہب یافقہ کی بنیاد پر کسی بھی انسان سے نفرت نہیں کرنا چاہیے اورکسی کونقصان نہیں پہنچاناچاہیے۔ اس حوالے سے قرآن مجید کی سورہ الکافرون میں اللہ تعالیٰ نے واضح الفاظ میں فرمادیاہے کہ '' لکم دینکم ولی الدین '' یعنی میرادین میرے لئے ،تمہارادین تمہارے لئے ''۔ اللہ نے اس آیت میں بتادیاہے کہ آپ اس پر نہ جائیےکہ کس کادین کیا ہے، آپ اپنے مذہب کی بات کیجئے اورنفرت یاتشدد کے بجائے دلائل سے اپنے دین کاپیغا م دیجئے لیکن کسی سے نفرت نہ کیجئے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ۖ کے بارے میں فرمایاکہ '' ہم نے تمہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بناکربھیجا ''۔ تمام جہانوں میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام ہی مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں اوروہ لوگ بھی شامل ہیں جو لامذہب ہیں۔ نبی کریم ۖ صرف مسلمانوں کے رسول نہیں بلکہ سب کے رسول ہیں،ان کی ہستی سب کےلئے رحمت ہے۔ نبی کریم تو اس یہودی عورت کی بھی عیادت کے لئے پہنچ گئے جوآپ ۖ پر روزانہ کچراپھینکتی تھی، آپ نے اس بھی نفرت نہیں کی بلکہ اس کے ساتھ شفقت اورحسن سلوک کامظاہرہ کیاجس سے متاثر ہوکروہ یہودی عورت آپ پر ایمان لے آئی لیکن افسوس کہ ہم اسی رسول ۖ کانام لیکر عیسائیوں، ہندوؤں اوردیگرغیرمسلموں پر توہین مذہب کاالزام لگاکرانہیں بیدری سے قتل کردیتے ہیں،ان کے گھروں پر حملے کرکے ان کے گھروں، ان کی عبادت گاہوں اور بستیوں کوآگ لگادیتے ہیں اوراس عمل کو رسول سے محبت قراردیتے ہیں۔ یہ عمل نبی آخرالزماں ۖ سے محبت نہیں بلکہ ان کی تعلیمات کے برعکس ہے اورحضورۖ کی توہین ہے۔عشق رسول ۖ کاتقاضہ ہے کہ نبی اکرمۖ کی سیرت پر عمل کیاجائے، کسی سے نفرت نہ کی جائے ۔ ایمان مفصّل بھی یہی کہتاہے اور12 ربیع الاوّل کاپیغام بھی یہی ہےکہ تمام صرف اپنے مذہب کاہی احترام نہ کرو بلکہ تمام انبیائے کرام، ان پر نازل کی گئی کتابوں پر بھی ایمان لائیں، ان کااحترام کریں۔ رسولِ اکرم ۖ کی سیرت ہم سے تقاضہ کرتی ہے کہ ہم تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کریں، کسی کو توہین مذہب کاالزام لگاکرقتل نہ کریں، کسی کی جان ومال کو نقصان نہ پہنچائیں، کسی سے نفرت نہ کریں ، مشکل وقت میں ہرایک کی مدد کریں، یہ دیکھے بغیرکہ اس کامذہب، فقہ یاعقیدہ کیاہے۔یہی رسول اکرم ۖ کاپیغام ہے، یہی نبی ۖ کی سیرت ہے، یہی انسانیت ہے، دنیامیں سب سے بڑامذہب ہی انسانیت ہے۔ ہمیں مذہبی بننےکے بجائے انسانیت کااحترام کرنے والا انسان بنناچاہیےاورنفرت کادرس دینے والے مذہبی انتہاپسندوں کی باتوں میں نہیں آنا چاہیے۔ ہمیں حقوق العباد کاخیال رکھنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ، حقوق اللہ تومعاف کرسکتاہے، حقوق العباد معاف نہیں کرسکتا۔ خدا ہمیں ربیع الاوّل کے پیغام کوسمجھنے، نبی کریم ۖ کی سیرت طیبہ پر عمل کرنے اور ایک بہتر انسان بننے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین الطاف حسین ربیع الاوّل کے حوالے سے فکری نشست 312 سے خطاب 7ستمبر 2025ء
https://
youtu.be/e1h-L2vjilA?si
=QIlN540u7sa5IOK8
1/1/2026 5:39:20 AM
ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کا پیمرا سے گستاخانہ مواد نشر کرنے پر ف
...
30 Dec 2025
بے نظیر بھٹو کےقتل کابدلہ کراچی ،حیدرآباد اورسندھ بھر میں قتل وغارتگری
...
29 Dec 2025
پاکستان میں سیاسی تنازعات کے حل اور داخلی امن و استحکام کے لئے ساؤتھ
...
29 Dec 2025
مصطفےٰ کمال کے پاس ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بارے میں الزامات کے ثبو
...
28 Dec 2025
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، جوہرعابد ا
...
27 Dec 2025
میں فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیرصاحب سے درخواست کرتاہوں کہ وہ ہمارے سینئ
...
27 Dec 2025
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین
...
24 Dec 2025
سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے سینئر رکن نثار احمد پنہور اور انکے صا
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نماز جنازہ لندن کی مرکزی ریجنٹس پارک مسجد میں
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نمازجنازہ کا شیڈول
...
23 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us