Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی سب سے زیادہ ریونیودینے والا شہر ہے لیکن کراچی کے ساتھ ہردورمیں حق تلفیاں کی گئی ہیں اورآج بھی کی جارہی ہیں۔
Posted on: 9/13/2025
کراچی سب سے زیادہ ریونیودینے والا شہر ہے لیکن کراچی کے ساتھ ہردورمیں حق تلفیاں کی گئی ہیں اورآج بھی کی جارہی ہیں۔قیام پاکستان کے بعد کراچی ملک کا دارالحکومت تھا لیکن بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کوایک سازش کےتحت سلوپوائزن دیکر راستے سے ہٹانے اوران کےدستِ راست خان لیاقت علی خان کے قتل کے بعد ملک پر انگریزوں کے وفادارجنرل ایوب خان نے ملک میں مارشل لالگا دیا جن کے دورحکومت میں 1959میں ملک کا دارالخلافہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔اسی دورسے پاکستان میں مہاجرں کے ساتھ حق تلفیوں اورناانصافیوں کاسلسلہ شروع کردیا گیا۔ملک کاانتظامی ڈھانچہ کھڑا کرنے والے مہاجروں کوسول سروسز سے نکالاجانے لگا اورجنرل ایوب خان کے بعد جنرل یحییٰ خان کے دورمیں بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔ جس کے بعد رہی سہی کسر پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو نے پوری کردی۔ درحقیقت پیپلزپارٹی ایک کراچی دشمن جماعت ہے، اس کی تاریخ کراچی حیدرآباد دشمنی سے بھری پڑی ہے، پیپلزپارٹی گزشتہ 50سال سے بلاشرکت غیرے سندھ میں حکومت میں رہی ہے اور 2008ء سے سندھ میں مستقل اس کی حکومت ہےلیکن گزشتہ 17سالوں میں پیپلز پارٹی کے وڈیروں نےلوٹ ماراورکرپشن کابازار گرم کرکے کراچی کوموئنجودڑوبنا دیا ہے۔ کراچی اورحیدرآباد سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہےلیکن اس کی ترقی پر ایک فیصد بھی خرچ نہیں کیاجاتا، ساراپیسہ پیپلزپارٹی کی زرداری مافیا کھاجاتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے سندھ کےخزانے پر اتنا ڈاکہ ڈالاہےکہ انہوں نےکچے کے ڈاکوؤں بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔ایم کیوایم نے اپنے دورمیں کراچی میں پل، فلائی اورز، سڑکیں اورباغات بناکر شہرکا نقشہ بدل دیاتھالیکن گزشتہ 17سالوں میں پیپلزپارٹی نے کراچی کوتباہ وبربادکرکے رکھ دیا ہے۔ یہ پیپلزپارٹی کے وڈیرہ مافیا کی کراچی دشمنی ہے۔ پیپلزپارٹی کی نسل پرست حکومت اوراس کی وڈیرہ مافیا صرف مہاجروں پر ہی ظلم نہیں کررہی ہے بلکہ اپنی کراچی دشمنی کے ذریعے پورے شہر کوتباہ وبرباد کررہی ہےلہٰذا میں کراچی کے تمام شہریوں خواہ وہ مہاجر ہوں، پنجابی ہوں، پختون ہوں، بلوچ ہوں، غریب سندھی ہوں یا کسی بھی قوم سے تعلق رکھتے ہوں، وہ نیوکراچی ،لیاقت آباد لانڈھی، کورنگی میں رہتے ہوں یا ڈیفنس کلفٹن سوسائٹی جیسے علاقوں میں رہتے ہوں، میں ان سب سے اپیل کرتاہوں کہ وہ کراچی دشمن پیپلزپارٹی وڈیرہ مافیا سے نجات کےلئے اورشہر کے حقوق کے لئے متحد ہوجائیں، اپنے شہرکےحقوق کے لئے آواز اٹھائیں اورمتحد ہوکر جدوجہد کریں۔ جب تک کراچی میں پیپلزپارٹی مافیا کی حکومت رہےگی، کراچی کوکچھ نہیں ملے گا، یہ وڈیرے شہر کو لوٹتے رہیں گے اورشہرتباہ ہوتارہے گا۔ میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کرتاہوں کہ وہ کراچی اورسندھ کولوٹ مار کرنے والی پیپلزپارٹی کی مافیا سے نجات دلائیں، کراچی اورشہری سندھ کواس کے حقوق دلائیں، کراچی آکر علاقوں میں جاکر عوام سے خود پوچھیں کہ پیپلزپارٹی کی اس ڈاکواورشاؤنسٹ حکومت کراچی کے ساتھ کیا کیاظلم ڈھارہی ہے۔ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یہ بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ پورے ملک کو نواز زرداری لوٹ مارے کےاتحاد کو ختم کیاجائے ، ملک کوان لٹیروں سے نجات دلائی جائے ، عمران خان اوران کے ساتھیوں کو رہاکیا جائے،ایم کیوایم پر ناجائزاورغیرآئینی پابندیاں ختم کی جائیں، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو رہاکیا جائے، لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کیاجائے، بلوچستان میں آپریشن بند کیاجائے،ماہ رنگ بلوچ اوران کے ساتھیوں کورہا کیاجائے، خیبرپختونخوا میں ڈرون حملے بندکئے جائیں، سب کوپاکستانی سمجھیں اور بندوق کے استعمال کے بجائے عوام کے دلوں کوجیتیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 315ویں فکری نشست سے خطاب 12ستمبر 2025 (مکمل خطاب دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کیجئے
)
youtu.be/DOqENZP0qNg?si
=zl63tRw9kwNn4upK
11/14/2025 2:55:00 PM
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us