Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
تمام ترریاستی مظالم کےباوجود میرے وفاپرست کارکنوں نےاپنےقائد کی سالگرہ جس بھرپور انداز میں منائی ہےاس نےایک بارپھرثابت کردیاہےکہ تمام ترمظالم کے باوجودMQM کوختم نہیں کیاجاسکا اور میرے سچے وفاپرست ساتھی آج بھی اپنے قائد سےجڑے ہوئے ہیں
Posted on: 9/18/2025
تمام ترریاستی مظالم کےباوجود میرے وفاپرست کارکنوں نےاپنےقائد کی سالگرہ جس بھرپور انداز میں منائی ہےاس نےایک بارپھرثابت کردیاہےکہ تمام ترمظالم کے باوجودMQM کوختم نہیں کیاجاسکا اور میرے سچے وفاپرست ساتھی آج بھی اپنے قائد سےجڑے ہوئے ہیں
#ہمارا_مقدر_17ستمبر
پاکستان میں آج تک کسی بھی سیاسی جماعت کےرہنما کے گھرپر 10سالوں تک پہرہ نہیں رہا،میرے گھر اورتحریک کےمرکز نائن زیرو کو 2016ء میں سیل کیا گیا پھر 2022ء میں اسے آگ لگادی گئی اور بعد میں بلڈوز کردیاگیا۔میرے ہزاروں ساتھیوں کو ماورائے عدالت قتل کردیا گیا، سینکڑوں ساتھیوں کو لاپتہ کیاگیا۔سینکڑوں ساتھیوں کو جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں قید کیاگیا۔ ہم پر ریاستی جبرکایہ عالم ہے کہ میرے ساتھی 14اگست کو پاکستان کاجشن آزادی منانے جمع ہوں یا عید میلادالنبی ۖ پر لنگرتقسیم کریں یایوم شہداء پر فاتحہ خوانی کے لئے جائیں یاکسی پرامن تنظیمی سرگرمی کے لئے نکلیں توانہیں گرفتارکیا جاتا ہے۔گزشتہ روز بھی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن گروپ کے رہنماؤں نثار پہنور اورانورخان ترین کو اغوا کرکےلاپتہ کردیاگیا۔جبکہ کراچی اور حیدرآباد سے بھی کارکنوں کولاپتہ کیاگیاہے۔ تاکہ میرے چاہنےوالوں کو ڈرا دھمکا کر اپنی جدوجہد سے روکاجائے۔ لیکن ان مظالم کے باوجود میرے وفاپر ست ساتھیوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں نے 17ستمبر کو جس طرح کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص ، نوابشاہ ، دیگر شہروں کےساتھ ساتھ پنجاب، خیبرپختونخوا ، آزادکشمیر میں اپنے قائد کی سالگرہ منائی، تجدیدعہد وفاکیا اورجس جوش وجذبے کا مظاہرہ کیااس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ سچے نظریے کوختم نہیں کیاجاسکتا۔ میرے ساتھی مصائب و مشکلات کاشکارہیں لیکن ثابت قدم ہیں، جیلوں میں اسیرہیں لیکن آج بھی الطاف حسین سے جڑے ہوئے ہیں، برسوں سے اذیتوں اورمشکلوں میں رہنے کے باوجود میرے وفاپرست ساتھی تحریک سے جڑے رہ کر ثابت قدمی اورعظمت کی بلندیوں پر ہیں۔ان کی یہ ثابت قدمی اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی دیگر مظلوم قوموں کے لئے ایک مشعل راہ ہے۔مؤرخ لکھے گا کہ الطاف حسین کے وفا پرست ساتھیوں نے کس طرح ثابت قدمی کامظاہرہ کیا، ان کی یہ ثابت قدمی اور وفاپرستی دیگرلوگوں کوبھی حوصلہ دے گی۔ تمام ترریاستی جبر کے باوجود میرے ساتھیوں کی ثابت قدمی نے ثابت کردیا ہے کہ تمام رکاوٹوں سازشوں اورمظالم کے باوجود سچے نظریہ کو ختم نہیں کیا جاسکتا، لوگوں کو ماراجاسکتا ہے لیکن سچے نظریہ کوکسی گولہ بارود سے ختم نہیں کیا جاسکتا،اس کے سچے ماننے والے اپنے نظریے پر ڈٹے رہتے ہیں۔ 17ستمبر پرانٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن اور دنیابھر میں ہونے والے اجتماعات وفاپرستوں کی تحریک سے سچی وابستگی کاثبوت ہے۔ تمام ترمظالم کے باوجود میرے ساتھیوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں اوربچوں نے جس طرح سالگرہ منائی، اس پر میں ان کودل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتاہوں اور ان کے لئے دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے نظریہ پر قائم رکھے ۔ میں اپنے وفاپرست ساتھیوں سے یہی کہوں گاکہ وہ عزم وحوصلے اورثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں،انشاء اللہ ایک دن ظلم کی یہ سیاہ رات ختم ہوگی اورحق اورسچ کاسورج طلوع ہوگا۔ الطاف حسین 72ویں سالگرہ پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تقریب سے خطاب 17ستمبر 2025
6/23/2026 5:45:39 PM
ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کے فوجی آپریشن کے دوران ڈھائے گئے بھیانک مظ
...
22 Jun 2026
اگر 1992ء میں پورے ملک سے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے خلاف آواز
...
21 Jun 2026
19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے……الطاف حسین
...
19 Jun 2026
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئےغریبوں کی حکمرا
...
15 Jun 2026
کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دی
...
15 Jun 2026
اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، ک
...
14 Jun 2026
حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے
...
14 Jun 2026
بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پا
...
14 Jun 2026
اے پی ایم ایس اونے پاکستان کے فرسودہ نظام کوللکارا اور اسٹیٹس کوتوڑا۔
...
14 Jun 2026
ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ
...
13 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us