Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کاسودا کرلیا ہے اوروہ سرکاری خزانہ لوٹ کرملک کوکنگال کرکے اور ملک کوبھیک مانگنے پر مجبورکرکے اپنے شیطانی کرتوتوں کومعاف کرانے کے لئے دریائے سندھ کے لئے پانی کامطالبہ کرنے والوں کوگرفتارکررہی ہے اورانہیں مظالم کانشانہ بنارہی ہے ۔


پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کاسودا کرلیا ہے اوروہ سرکاری خزانہ لوٹ کرملک کوکنگال کرکے اور ملک کوبھیک مانگنے پر مجبورکرکے اپنے شیطانی کرتوتوں کومعاف کرانے کے لئے دریائے سندھ کے لئے پانی کامطالبہ کرنے والوں کوگرفتارکررہی ہے اورانہیں مظالم کانشانہ بنارہی ہے ۔
 Posted on: 4/11/2025

پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کاسودا کرلیا ہے اوروہ سرکاری خزانہ لوٹ کرملک کوکنگال کرکے اور ملک کوبھیک مانگنے پر مجبورکرکے اپنے شیطانی کرتوتوں کومعاف کرانے کے لئے دریائے سندھ کے لئے پانی کامطالبہ کرنے والوں کوگرفتارکررہی ہے اورانہیں مظالم کانشانہ بنارہی ہے ۔ 
دریائے سندھ پر ماضی میں بھی کئی بارڈاکے ڈالے گئے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں ہمیشہ پانی کابحران رہاہے۔ اب پھر سندھ کوخشک سالی کاشکارکرنے کے لئے اس میں مزید نہریں نکالی جارہی ہیں۔ اس منصوبے کے خلا ف جمعرات کوحیدرآباد بارایسوسی ایشن نے ایک پر امن مظاہرہ کیاتھاجس میں حیدرآباد کی وکلاء برادری کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں، مہاجرنوجوانوں، بزرگوں، ماؤں بہنوں اوربچوں نے بھرپورشرکت کی تھی۔ مظاہرے کے بعد تمام مظاہرین پرامن طورپرمنتشرہوگئے تھے لیکن رات کوحکومت سندھ کی پولیس اوراس کی ایجنسیوں نے حیدرآباد میں چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کردیااورایم کیوایم کے کارکنوں سمیت مظاہرے میں شرکت کرنے والے متعددافراد کو گرفتار کرلیاگیا ۔ چھاپوں اورگرفتاریوں کایہ سلسلہ بدستورجاری ہے۔ میں ان چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتا ہوں اورصدرآصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ اورگورنر سندھ کامران ٹسوری سے کہتاہوں کہ یہ چھاپے اورگرفتاریاں آپ سب کے لئے ایک آزمائش ہیں کہ آپ یہ چھاپے گرفتاریاں بند کرکے اور تمام گرفتارشدگان کوفی الفور رہاکرکے یہ بتائیں گے کہ آپ دریائے سندھ سے مزید نہریں  نکالنے کے منصوبے کے خلاف ہیں یاپھر دریائے سندھ کے پانی کے لئے پرامن مظاہرہ کرنے والوںکی گرفتاریاں اورچھاپے جاری رکھ کریہ ثابت کریںگے کہ آپ دریائے سندھ کا سودا کرنے والوں میں شامل ہیں۔ 
میں وکلاء برادری سمیت صوبہ سندھ اوردریائے سندھ سے سچی محبت کرنے والے تمام افرادسے اپیل کرتا ہوں کہ خواہ ان کاتعلق کسی بھی سیاسی یامذہبی جماعت یاشعبے سے ہو،وہ ان گرفتاریوں اورچھاپوں کی کھل مذمت کریں اورگرفتارشدگان کی رہائی کامطالبہ کریں۔ 
سندھودریا صرف سندھیوں کانہیں بلکہ مہاجروں کابھی ہے،سندھ میں مستقل طوپر آباد بلوچوں، پنجابیوں ، پختونوں سمیت سندھ کے تمام مستقل باشندوں کابھی ہے ۔ جواسی دھرتی میں مستقل رہتے ہیں، جو یہیں کھاتے کماتے اوریہیں خرچ کرتے ہیں اورمرنے کے بعد یہیں دفن ہوتے ہیں۔ میں سندھ دھرتی کے تمام مستقل باشندوں سے کہتاہوں کہ وہ دریائے سندھ سے مزید نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف پرامن احتجاج کریں اورسندھودریاکے پانی کے لئے پرامن مظاہرے کرنے والوں کی گرفتاریوں کی مذمت کریں۔ اورمطالبہ کریں کہ دریائے سند ھ کوخشک کرنے کے منصوبے کوختم کیاجائے۔ 
میں وکلاء سے بھی کہتاہوں کہ وہ گرفتارشدگان کی قانونی معاونت بھی کریں۔ میں گرفتارشدگان کے اہل خانہ کوبھی اپنی تحریک اوروکلاء کی جانب سے یقین دلاتاہوں کہ ہماری لیگل ایڈکمیٹی اورحیدرآباد بار کے وکلاء انہیں انصاف دلانے کے لئے ان کی قانونی مددکریں گے۔ 
 میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمدشمریز خان صاحب سے بھی اپیل کرتاہوںکہ خدارا پیراملٹری رینجرز کو حکومت سندھ کے ناجائزاقدامات میں استعمال نہ ہونے دیاجائے ۔ فوج رینجرز اورعوام میں پہلے ہی بہت فاصلے بڑھ گئے ہیں، میں چاہتاہوں کہ یہ فاصلے ختم ہوں، آپس کی دوریاں اورغلط فہمیاں ختم ہوں۔ 
میں دریائے سندھ کے پانی کے لئے پرامن مظاہرے میں شرکت کرنے پر حیدرآباد کے تمام وفاپرست کارکنوں، ماؤںبہنوں، بزرگوںاورتمام نوجوانوں کوخصوصی شاباش اورخراج تحسین پیش کرتاہوں۔ 
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 238ویں فکری نشست سے خطاب
10اپریل 2025ء 



4/20/2025 6:36:09 AM