Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلاول زرداری نےبلوچوں کودہشت گردقراردیکر پوری بلوچ قوم کی توہین کی ہے..الطاف حسین۔۔


 بلاول زرداری نےبلوچوں کودہشت گردقراردیکر پوری بلوچ قوم کی توہین کی ہے..الطاف حسین۔۔
 Posted on: 4/5/2025 1

بلاول زرداری نےبلوچوں کودہشت گردقراردیکر پوری بلوچ قوم کی توہین کی ہے..الطاف حسین  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےگڑھی خدابخش میں ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کےموقع پر اپنی تقریرمیں بلوچ حقوق کی جدوجہد کودہشت گردی سے تعبیرکرکےاوربلوچوں کودہشت گردقراردیکرپوری بلوچ قوم کی توہین کی ہےجوانتہائی قابل مذمت اورشرمناک ہے۔بلاول بھٹوکویہ کلمات اداکرتے ہوئےشرم آنی چاہیے۔بلاول بھٹونے بلوچوں کے خلاف یہ شرمناک بات کرکے دراصل اسٹیبلشمنٹ کوخوش کرنےکی کوشش کی ہےتاکہ اسےآئندہ اقتدارمل سکے۔بلاول کےناناذوالفقارعلی بھٹونے بھی جرنیلوں کوخوش کرنےکےلئے بہت کچھ کیا،جرنیلوں کی آغوش میں سیاسی پرورش پائی،وہ پاکستان کےپہلے ڈکٹیٹر جنرل ایوب خان کوڈیڈی کہاکرتےتھے،جنرل ایوب خان کی کابینہ میں شامل رہے،اسکےبعد جنرل یحییٰ خان کےساتھ رہے،جنرل یحییٰ کی آشیربادسے پیپلزپارٹی تشکیل دی،بھٹونے1970ءکےالیکشن میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی کےتحت انتخابات میں بھاری اکثریت سےکامیابی حاصل کرنےوالی عوامی لیگ کواقتدارمنتقل نہیں کیابلکہ ''اِدھرہم اُدھر تم'' کانعرہ لگایااور بنگالیوں کواقتداردینےکےبجائےان کےخلاف فوجی آپریشن کی کھل کرحمایت کی جس کےدوران لاکھوں بنگالیوں کاقتل عام کیاگیااورلاکھوں بنگالی بہنوں بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی اور ان مظالم کے نتیجےمیں پاکستان دولخت ہوگیا۔سانحہ مشرقی پاکستان کےذمہ دار جہاں جنرل یحییٰ خان اوراس وقت کے دیگرکرپٹ فوجی جرنیل تھے وہیں بلاول بھٹوکے نانا ذوالفقارعلی بھٹوبھی اس کے پوری طرح ذمہ دارہیں۔  بلاول بھٹو شاید یہ بھول گئےکہ کرپٹ جرنیلوں کےبوٹ پالش کرنےکےباوجود بھٹوکوکس نے پھانسی دی،بلاول کے ماموں شاہنوازبھٹواورمیرمرتضیٰ بھٹوکوکس نےقتل کیا،بلاول کی والدہ محترمہ بینظیربھٹو کوکس نےشہید کیا۔بلاول کیامحض اقتدارحاصل کرنےکےلئےاپنےنانا،اپنی ماں اوراپنے ماموں کاخون بھول گئے؟بلاول اقتدار حاصل کرکےاورکتنے محلات بنالیں گے؟ اگرمزیدمحلات بنالیں گےتوکیاوہ ان محلات اوردولت وجائیداد کوقبرمیں لیکرجائیں گے؟بلاول کی حکومت  ِبلوچستان پہلےہی مظلوم بلوچوں پرظلم وستم ڈھارہی ہےاوروہ بلوچوں سے شرمندگی کااظہارکرنےکےبجائےانہیں دہشت گردکہہ رہےہیں جوقابل مذمت ہے۔ میں یہ ثابت کرسکتاہوں کہ اصل دہشت گرد پیپلزپارٹی ہے جس کی دہشت گردی پاکستان کی تاریخ کے ریکارڈپر موجودہے۔ بلوچ قوم کی بیٹی ماہ رنگ بلوچ نے دیگرخواتین کےساتھ اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کےلئے میدان عمل میں آکراحتجاج کیاتوانہیں گرفتارکرلیاگیا،اس ظلم پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے پرامن لانگ مارچ نکالاہے توان کو حکومتی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے۔  یہ امرانتہائی افسوسناک ہےکہ مظلوم بلوچوں کےزخموں پرمرہم رکھنےکےبجائےاوران سےہمدردی کااظہارکرنے کےبجائے گزشتہ روز پنجاب کےشہر گوجرانوالہ میں سرداراخترمینگل اورماہ رنگ بلوچ کےخلاف احتجاجی مظاہر ہ کیاگیااورانہیں دہشت گردکہاگیا۔ میں پوچھتاہوں کہ کیاسرداراخترمینگل نےکسی پر کوئی گولی چلائی ؟ کہیں کوئی دہشت گردی کی ؟ کسی پر کوئی خودکش حملہ کیابلکہ بلوچ خواتین کی گرفتاری کے خلاف آئینی وقانونی جدوجہد کرنے پراخترمینگل پرخودکش حملہ کیاگیا،ان کےلوگوں پر فائرنگ کی گئی۔سرداراختر مینگل نے توپاکستان کےجغرافیے میں رہتے ہوئے حقوق کی بات کی ہے۔  کیاماہ رنگ بلوچ نے کسی پر کوئی بندوق تانی تھی؟ انہو ں نے کونسی دہشت گردی کی ہے ؟ ماہ رنگ بلوچ نے تولاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے پرامن انداز میں احتجاج کیاتھا۔  کیااہل پنجاب کی نظرمیں لوگوں کوگرفتارکرکے مہینوں ،برسوں لاپتہ کردیناایک انسانی مسئلہ نہیں ہے؟  صدرپاکستان اوروزیراعظم جواب دیں کہ پولیس، رینجرز،ایف سی یاکسی بھی سیکوریٹی ادارے کوکس قانون کےتحت یہ اختیارحاصل ہےکہ وہ کسی بھی شہری کوبغیروارنٹ گرفتارکرکے اسے عدالت میں پیش کرنے کے بجائے لاپتہ کردیں؟ بڑی تعدادمیں بلوچ لاپتہ ہیں، ایم کیوایم کے متعددکارکنان آج بھی لاپتہ ہیں، حتیٰ کہ بہت سے ایم کیوایم کے کارکنان جنہیں 1992ء کے آپریشن کے دوران گرفتارکرکے لاپتہ کیاگیاتھاوہ بھی آج تک لاپتہ ہیں، کیایہ ظلم نہیں ہے؟ میں پنجاب کے لوگوں سے پھر کہتاہوں کہ  خدارا وہ ایسا طرز عمل نہ اپنائیں جو انہوں نے 1971میں اپنایاتھا، خدارابلوچوں کودہشت گردکہنے کے بجائےان کے زخموں پر مرہم رکھیں،ان سےہمدردی اوریکجہتی کااظہارکریں۔  میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل کے پرامن احتجاج کی حمایت کرتاہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اخترمینگل کے جائزمطالبات کوتسلیم کرے اورماہ رنگ بلوچ سمیت تمام بلوچ بیٹیوں اوردیگرگرفتارشدگان کورہاکرےاورلاپتہ بلوچوں کوبازیاب کرے۔  الطاف حسین  فکری نشست نمبر235 سے خطاب youtu.be/vOxpOANYNTU?fe


4/7/2025 12:25:39 PM