Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں احمدیوں کوتشدد کا نشانہ بنانے اوران کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کے تسلسل کے ساتھ پیش آنے والے واقعات نہایت افسوسناک اورقابل مذمت ہیں۔


پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں احمدیوں کوتشدد کا نشانہ بنانے اوران کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کے تسلسل کے ساتھ پیش آنے والے واقعات نہایت افسوسناک اورقابل مذمت ہیں۔
 Posted on: 3/12/2025

پنجاب سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں احمدیوں کوتشدد کا نشانہ بنانے اوران کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچانے کے تسلسل کے ساتھ پیش آنے والے واقعات نہایت افسوسناک اورقابل مذمت ہیں۔  ایسالگتاہے کہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے کےلئے احمدیوں کےخلاف کوئی نئی سازش بنائی گئی ہےجس کے تحت احمدیوں کی عبادت گاہوں کونقصان پہنچانے، انہیں جسمانی طورپرنقصان پہنچانے، ان کی ماں بہن بیٹیوں کی بے حرمتی کرنے اوران کی املاک کونقصان پہنچانے کاسلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔  میرا سوال یہ ہےکہ جب آپ ملک کے آئین میں لکھ چکے ہیں، پارلیمنٹ میں قانون سازی کرکے احمدیوں کو غیرمسلم قراردے چکے ہیں کہ وہ قومی شناختی کارڈ میں اپنے آپ کو مسلمان نہیں لکھ سکتے۔انہیں احمدی لکھنا ہوگا یا قادیانی لکھناہوگا۔ اب جب یہ بات طے ہوگئی ہے، آپ انہیں غیرمسلم قراردے چکے ہیں اور آپ انہیں مسلمان مانتے ہی نہیں ہیں توآپ احمدیوں سےایک انسان ہونے کےناطے ان کی جان مال تباہ وبرباد کرنے اورانہیں نقصان پہنچانے پرکیوں تلے بیٹھے ہیں؟کیاآپ کچھ شہریوں سےاس بنیاد پرکہ وہ احمدی ہیں، ان سے زندہ رہنے کاحق بھی چھین لیں گے؟ یہ کونسا مولوی ہےجویہ بتاتاہے کہ احمدیوں کی عبادت گاہوں کو جلادو، تباہ کردو، انہیں ماردو؟ یہ نہ اللہ تعالیٰ نے کہاہے نہ رسول اللہ ۖ نےکہاہے ۔مولوی درس دیکرہم سے تو مظاہرے کرواتاہے،عوام سے کہتا ہے کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اوردیگر یورپی ممالک میں بہت فحاشی اورعریانی ہےلیکن خود تبلیغ کے نام پر ان ممالک کے دوروں پرجاتا ہے ۔ میں سوال کرتاہوں کہ کیاکہ عیسائی حضرت محمدمصطفےٰ  ۖ کی رسالت کو مانتے ہیں؟ کیایہودی حضورۖ  کی رسالت اورختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں؟ کیا ہندو یا بدھ مت مذہب کے ماننے والے آنحضرت  ۖ کی رسالت اورختم نبوت کو مانتےہیں؟ وہ نہیں مانتے اسلئے آپ اپنے علاقوں میں عیسائیوں کےگھروں، عبادت گاہوں کوجلادیتے ہیں،ان پر توہین مذہب کاالزام لگاکران کومارتےہیں لیکن تعلیم  اور روزگارحاصل کرنےکےلئےانہی عیسائی ممالک میں جاتے ہیں، ہمارا ملک انہی ممالک سے بھیک مانگتاہے۔میں عوام سے ہاتھ جوڑکراپیل کرتاہوں کہ خدارا آپ انتہا پسندی کا درس دینے والے مولویوں کی باتوں میں نہ آئیے۔  مجھےبہت افسوس ہےکہ آج پنجاب کے مختلف شہروں اورکراچی میں بھی احمدیوں کی عبادت گاہوں پر حملےکئے جارہے ہیں،وہ اپنی عبادت گاہوں میں نمازیں پڑھ رہے ہیں تو وہاں احتجاجی مظاہرے کئےجارہے ہیں،انہیں زدوکوب کیا جارہاہے،جب پوچھاجاتا ہے کہ مظاہرے کیوں کئے جارہے ہیں تو جواب دیا جاتا ہےکہ یہ ہماری طرح نمازکیوں پڑھتے ہیں، رکوع وسجود کیوں کرتےہیں۔ جب آپ انہیں غیرمسلم قراردے چکے ہیں توآپ کا ان سےکوئی تعلق نہیں ہے۔آپ کوکوئی حق نہیں پہنچتاکہ آپ ان کےطریقہ ء عبادت پراعتراض کریں، انہیں ان کی عبادت سے روکیں اوران کی عبادت گاہوں کونقصان پہنچائیں۔ یہ سراسر ظلم ہے، جبر ہے، غنڈہ گردی ہے،بدمعاشی ہے۔ یہ جوعمل کیاجارہاہے وہ غیرشرعی ہے، غیراسلامی ہے اورمرضیء الٰہی کےخلاف ہے۔ کوئی احمدی ہو،پارسی ہو، ہندو، عیسائی، یہودی ہویاکسی بھی مذہب یاعقیدے کا ماننےوالاہو، اسے اللہ تعالیٰ پیدا کرتاہے، جب اللہ نے اس کوپیدا کردیا توپھر اللہ اس سےتعصب نہیں کرتاکہ یہ میرے بندے کس کی عبادت کررہے ہیں،کیوں کررہے ہیں،ان کوتباہ وبرباد کردو۔اللہ انہیں بھی رزق دیتاہے، انہیں آکسیجن فراہم کرتاہے،انہیں اولاد کی نعمت عطا کرتا ہے، انہیں ان کی محنت کاپھل دیتا ہے، اللہ اپنے بندوں میں تفریق اورنفرت وتعصب نہیں کرتاہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایاہے '' لکم دینکم ولی الدین '' تمہارادین تمہارے ساتھ، میرادین میرے ساتھ ''۔ جو لوگ غیرمسلموں کو ازیتیں پہنچارہے ہیں، ان کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچارہے ہیں ان کےلئے قرآن مجید میں واضح طورپر ارشادِ باری تعالیٰ ہےکہ'' لااکراہ فی الدین ''، ''دین میں کوئی جبر نہیں ''۔ یعنی کوئی کسی بھی طرح عبادت کررہا ہو اس بنیاد پر آپ ان کےساتھ زیادتی نہ کریں۔آپ دین کی بنیادپرکسی پرجبر کرکےکسی کو اپناہم خیال ،ہم نوا، یا ہم مذہب نہیں بناسکتے۔ جولوگ احمدیوں یادیگر غیرمسلموں اوران کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچارہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ آپ سےکون کہہ رہاہےکہ آپ اپنادین چھوڑ دیں یا کسی کادین اپنالیں، آپ اپنےدین اور اپنے عقیدے پرقائم رہیں اوردوسروں کوان کے عقیدے پررہنےدیں۔میں ہاتھ جوڑکراپیل کرتاہوں کہ خدارا احمدیز یاکسی بھی غیرمسلم یاکسی دوسرے عقیدے کے ماننےوالےکومذہب اور عقیدے کےاختلاف کی بنیاد پرزدوکوب کرنا،اسے زیادتی کا نشانہ بنانا،ان کےگھروں یاعبادت گاہوں کونقصان پہنچانا بند کردیں۔ عیسائی ہوں، ہندوہوں، بدھ مت ہو، یہودی ہوں، احمدی ہوں،کسی بھی غیرمسلم کی عبادت گاہوں کونقصان نہ پہنچائیں۔ آدھاپاکستان ختم ہوچکاہے اور آدھا پاکستان وینٹی لیٹرپرآگیاہے۔لہٰذا خدارا مذہبی انتہاپسندی ختم کرو اور انسانوں کا احترام کرو۔انسانیت کااحترام کرو کیونکہ جہاں انسانیت کااحترام نہ ہووہاں انسان کتناہی مسلمان کیوں نہ ہووہ دائرہ اسلام سےخارج ہوجاتاہے۔  میں پنجابی، سندھی، بلوچی،پشتون، مہاجر سمیت تمام قوموں سے تعلق رکھنےوالے عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی شہری کواس بنیادپر نقصان نہ پہنچائیں کہ وہ احمدی ہے، یا غیرمسلم ہے۔ وہ غیرمسلم ہیں لیکن وہ انسان توہیں۔کسی کی عبادت گاہ کا احترام کرنا خداکی نظرمیں بہت بڑاثواب ہے اوراگرآپ کسی انسان کواس بنیادپر کہ وہ ہندو، عیسائی، یہودی یااحمدی ہے، اس کو زیادتی کانشانہ بنائیں گے اوراس کےگھر، املاک یاعبادت گاہ کونقصان پہنچائیں گے تواللہ کی نظرمیں آپ ظالم وجابر قرار دیئے جائیں گے۔ میں کراچی، حیدرآباد اورسندھ کے دیگر شہروں کے عوام سے درخواست کرتاہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں تمام غیرمسلموں اوران کی عبادت گاہوں اور جان ومال کاتحفظ کریں۔ الطاف حسین (ٹک ٹاک پر122ویں فکری نشست سے خطاب) 12مارچ 2025ئ

3/25/2025 3:28:46 PM