حیدرآباد میں ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
سیکٹرای کے کارکن لاریب کو پکاقلعہ کے علاقے سے حراست میں لے لیا گیا
سیکٹربی کے کارکن ارسلان کے گھرپر اس وقت چھاپہ مارا گیاجب ان کی والدہ کاانتقال ہوا تھا اورتدفین کی تیاریاں کی جارہی تھیں
پولیس نے مجید راجپوت، یاسرراجپوت،امتیازآرائیں، زوہیب نبی، حمزہ شیخ، رضوان شیخ، حارث جعفری، ندیم راجپوت، محمد وسیم، مسلم گدی کے گھروں پربھی چھاپے مارے گئے۔ سابق میئر رشید بھیامرحوم کے گھرپر بھی چھاپہ مارا گیا
کارکنوں کوہراساں کرنے کے لئے جھوٹی ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں
بہادرآباد ٹولہ ایم کیوایم کے بینرسے پریشان ہوکر چھاپوں کیلئے مخبریاں کررہاہے
کتنے ہی چھاپے مار یں، اب حیدرآباد کے بہادرعوام کو دبایا نہیں جاسکتا ۔ رابطہ کمیٹی
لندن… 2 فر وری 2025ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے وفاپرست کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اورگرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چند روز سے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپے مارے جارہے ہیں اورکارکنوں کے گھروں پرنہ ملنے پر ان کی ماؤں، بہنوں، بزرگ والدین اوربھائیوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیاجارہاہے، انہیں ہراساں کرنے کے لئے تھانے بلایا جارہا ہے۔ سیکٹرای کے کارکن لاریب کو ہفتہ کو پکاقلعہ کے علاقے سے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ اسی طرح حیدرآباد سیکٹربی کے کارکن ارسلان کے گھرپر اس وقت چھاپہ ماراگیاجب ان کی والدہ کاانتقال ہوا تھا اورتدفین کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔ پولیس نے میت کے گھرپرچھاپہ مارکراہل خانہ کوہراساں کیا ۔ اسی طرح حیدرآباد کے دیگر وفاپر ست کارکنوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جن میں مجید راجپوت، یاسرراجپوت،امتیازآرائیں، زوہیب نبی، حمزہ شیخ، رضوان شیخ، حارث جعفری، ندیم راجپوت، محمد وسیم، سیکٹرایف کے مسلم گدی شامل ہیں۔ پولیس نے حیدرآباد کے سابق میئر رشید بھائی مرحوم کے گھرپر بھی چھاپہ مارا۔ وفاپرست کارکنوں کوہراساں کرنے کے لئے جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وفاپرست کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرآباد ہمیشہ سے ایم کیوایم اوربانی وقائدجناب الطاف حسین سے محبت کرنے والوں کا شہررہاہے ، تمام ترریاستی مظالم کے باوجود آج بھی حیدرآباد کے عوام اپنے محبوب لیڈرقائدتحریک الطاف حسین سے اپنی وابستگی کااظہارکررہے ہیں، حیدرآباد میں بینراورپینافلیکس لگارہے ہیں توقوم کے غداروں اورتحریک کے دشمنوں کی صفوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اوروہ مخبریاں کرکے چھاپے پڑوارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چاہے کتنے ہی چھاپے مارے جائیں، اب حیدرآباد کے غیوراوربہادرعوام کودبایا نہیں جاسکتا اوروہ کسی بھی ظلم کے آگے سرنہیں جھکائیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بہترہے کہ یہ چھاپوں اور گرفتاریوں کاسلسلہ فی الفور بند کیاجائے ۔