اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ایم کیوایم کینیڈا، سید کاشف زیدی اور سید اطہرعلی کی لبرل پارٹی کے زیر اہتمام منعقد کردہ تقریب میں شرکت، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کتاب اسرائیل فلسطین
تنازع لبرل پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو پیش کی گئیں
مورخہ : 18اکتوبر 2024
ایم کیو ایم کینیڈا سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، سید کاشف زیدی اور سید اطہر علی نے کینیڈا کے شہر مسی ساگا کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں اونٹاریو لبرل پارٹی کے زیر اہتمام منعقد کردہ تقریب میں شرکت کی یہ تقریب اونٹاریو لبرل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی قیصر ڈار(Qaiser Dar)کے نامزدگی کہ حوالے سے منعقد کی گئی تھی جس میں اونٹاریو لبرل پارٹی کی سربراہ کیتھرین مکگیری(Kathryn McGarry ) بھی شریک تھیں اس کے علاوہ موجودہ رکن پارلیمنٹ اور سابقہ فنانس منسٹر چارلس سوسا، (*Charles Sousa)* رکن کینیڈین پارلیمنٹ اقرا خالد، (*Iqra Khalid*) رکن پارلیمنٹ عادل شامجی،( *Adil Shamji*)رکن کینیڈین پارلیمنٹ علی شفقت،( *Ali Shafqat*) رکن کینیڈین پارلیمنٹ اور سابقہ ٹرانسپورٹ منسٹر عمرالگبرہ (*Omar Alghabra*) اور دیگر لبرل پارٹی کے اراکین بھی شریک تھے، اس موقعے پر ایم کیوایم کینیڈا سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین سید کاشف زیدی اور سید اطہر علی نے تمام اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کی اور ان کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کتاب اسرائیل فلسطین تنازع پیش کی جس پر تمام اراکین پارلیمنٹ نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے مصروفیت کے باوجود اپنا قیمتی وقت نکال کرانتہائی تحقیق کے بعد اسرائیل فلسطین تنازع پرایک اہم کتاب لکھی۔