پشتون قومی گرینڈ جرگہ کے اسٹیج پر ایم کیوایم کی صوبائی کمیٹی کےرکن انورخان ترین کازبردست خیرمقدم اسٹیج سے اعلان کیا گیا تو عوام نے زوردارنعروں سے ان کا خیرمقدم کیا انورخان ترین اور ڈاکٹرسلمان بخاری کی PTM اور دیگرپشتون تنظیموں کے رہنماؤ ں اورمختلف قبائل کے عمائدین سے ملاقات پشتون رہنماؤ ں، کارکنوں اور قبائلی عمائدین کوقائدتحریک الطاف حسین کاپیغام پہنچایا خیبرایجنسی…12 اکتوبر2024ئ متحدہ قومی موومنٹ کا ایک وفدبانی و قائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر پشتون تحفظ موومنٹ کے زیراہتمام منعقد کئے جانے والے پشتون قومی گرینڈ جرگہ میں شرکت کرنے والے ایم کیوایم کی صوبائی کمیٹی کے رکن انورخان ترین جرگہ کے دوسرے روز آج جب مرکزی اسٹیج پر پہنچے توپشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں نے ان کازبردست خیرمقدم کیا او ر بانی وقائدجناب الطاف حسین کی متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندے کے طورپر ان کوخوش آمدید کہا۔اس موقع پرجرگہ میں شریک عوام نے زوردارنعروں سے ان کاخیرمقدم کیا۔ انورخان ترین اور ڈاکٹرسلمان بخاری کی آج بھی جرگہ میں پشتون تحفظ موومنٹ اورجرگہ میں شریک دیگرپشتون تنظیموں کے رہنماؤ ں اورمختلف قبائل کے عمائدین سے ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے شرکاء کو ایم کیو ایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی جانب سے پشتون قوم کے لئے بھرپور حمایت ،تعاون اوریکجہتی کاپیغام پہنچایا۔ پشتون تنظیموں کے رہنماؤ ں، کارکنوں اور قبائلی عمائدین نے پشتون قومی جرگہ میں ایم کیوایم کے وفدکا زبردست خیرمقدم کیا اور جرگہ میں ایم کیو ایم کا وفد بھیجنے پرایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کاخصوصی شکریہ ادا کیا ۔ انورخان ترین اورڈاکٹرسلمان بخاری نے جرگہ کے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پشتون بیلٹ میں دہشت گردی کے نام پر بہت ظلم ہواہے اوریہاں کے عوام کابہت جانی ومالی نقصان ہواہے۔وقت آگیاہے کہ اب یہاں امن ہواورعوام کے ساتھ انصاف ہو۔ ٭٭٭٭٭ پشتون قومی گرینڈ جرگہ کے اسٹیج پر ایم کیوایم کی صوبائی کمیٹی کےرکن انورخان ترین کازبردست خیرمقدم ‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️ اسٹیج سے اعلان کیا گیا تو عوام نے زوردارنعروں سے ان کا خیرمقدم کیا#PashtunNationalCourt110ctober #PashtunNationalJirga11October @PashtunTM_Offi @ThePashtunVoice pic.twitter.com/176lEXXfTW — MQM (@OfficialMqm) October 12, 2024