پشتونوں پر گولیاں چلانے اوران کا خون بہانے کا سلسلہ فی الفوربند کیا جائے #StateDeclaresWarOnPashtuns #PashtunNationalCourt11October #PashtunNationalCourtIsUnderStateAttack #په_خیبر_ننګ_وکړئ میں خیبرپختونخوا کے معروف علاقے خیبر ایجنسی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے پشتون قومی امن جرگہ میں شرکت کے لئے پہنچنے والے پشتونوں پر پولیس اورسیکوریٹی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتاہوں۔ اس وحشیانہ فائرنگ کےنتیجے میں اب تک تین بے گناہ پشتون شہید اوردرجنوں شدیدزخمی ہوچکے ہیں اورریاستی بربریت کاسلسلہ جاری ہے ۔ 11 اکتوبر کو ہونے والایہ گرینڈ قومی جرگہ صرف پشتون تحفظ موومنٹ کانہیں بلکہ تمام پشتون قبائل کاہےجس کے انعقاد پر ملک میں کوئی طوفان نہیں آجائے گا لیکن حکومت پاکستان اوراس کے ریاستی ادارے امن کے لئے ہونے والے اس جرگہ کوروکنے کے لئے ریاستی طاقت کا بیدریغ استعمال کررہے ہیں، وہ پہلے پشتونوں کے خیموں کوآگ لگاتے رہے اور آج پولیس اورفوج نے خیبرکے علاقے میں امن جرگہ میں شرکت کےلئے آنے والے پشتونوں پر بیدریغ گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق تین پشتون خلیل افغان،رمضان اورسکندر شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ اسی طرح وزیرستان کے علاقے واناسے جرگہ میں آنے والوں پر بھی شدیدفائرنگ کی گئی، وہاں بھی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ میں آج پولیس اورسیکورٹی فورسزکی جانب سے پرامن پشتونوں پرکی جانے والی اس وحشیانہ فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف، حکومت پاکستان ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، مسلح افواج او رریاستی اداروں کے حکام کومتنبہ کرتاہوں کہ پشتونو ں پرگولیاں چلانےاوران کاخون بہانےکایہ سلسلہ فی الفور بندکیاجائے اوریاد رکھاجائےکہ پشتون قوم ایک بہادراورنڈرقوم ہے جس نے انگریزوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیااو ر پاکستان کے لئے بھی ہزاروں کی تعداد میں جانی ومالی قربانیاں پیش کیں، آج جب وہ اپنے حقوق اورامن کےلئے آوازبلند کررہے ہیں توان کی آواز کو طاقت سے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے اوران پر گولیاں چلائی جارہی ہیں لیکن پشتون قوم اب کسی بھی قسم کے ظلم، گولیوں اورگولہ بارود سے ڈرکردبنے والی نہیں ہے۔ میں متنبہ کرتاہوں کہ اگراپنے حقوق اورامن مانگنے والے بے گناہ پشتونوں کا خون بہانے کایہ سلسلہ فی الفوربند نہیں کیا گیا تو پشتونوں کابہایا جانے والایہ خون سب کچھ بہاکرلے جائے گا۔ میں پشتونوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر خیبر پختونخوا کی پی ٹی آئی حکومت کی بھی شدیدمذمت کرتاہوں اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور @AliAminKhanPTI سے بھی کہتاہوں کہ وہ حکومت پاکستان اورفوج کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے امن جرگہ میں شرکت کرنے والے پشتونوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں خیبرپختونخوا کی پولیس کو استعمال کرنے سے بازر ہیں ،ورنہ یادرکھیں کہ پشتونوں کوپولیس کے ذریعے کچلنے کے اقدامات سے خود پی ٹی آئی حکومت بھی پشتونوں میں اپنے لئے نفرت پیداکرے گی۔ میں پولیس اورسیکوریٹی فورسز کی فائرنگ سے پشتونوں کی شہادت پر پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین @ManzoorPashteen ، دیگر رہنماؤں، @PTMOfficial_ کےکارکنوں، شہیدوں کے لواحقین اورتمام پشتونوں سے دلی تعزیت کااظہارکرتاہوں، میں اورمیری ایم کیوایم کے تمام کارکنان اورعوام پشتونوں کی شہادت پرپشتون قوم کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ پشتونوں پر گولیاں چلانے اوران کا خون بہانے کا سلسلہ فی الفوربند کیا جائے ‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️‼️#StateDeclaresWarOnPashtuns #PashtunNationalCourt11October #PashtunNationalCourtIsUnderStateAttack #په_خیبر_ننګ_وکړئ 🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤🖤 میں خیبرپختونخوا کے معروف علاقے خیبر ایجنسی… pic.twitter.com/xROhGlhZjZ — Altaf Hussain (@AltafHussain_90) October 9, 2024