Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائد الطاف حسین موروثی سیاست کے سخت خلاف ہیں ،ترجمان شعبہ اطلاعات ایم کیوایم بانی وقائد کی صاحبزادی کی پاکستان آمداورسیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے ایک نیوز ایجنسی (آن لائن) کی خبرمن گھڑت اور گمراہ کن ہے ، ترجمان


 بانی وقائد الطاف حسین موروثی سیاست کے سخت خلاف ہیں ،ترجمان شعبہ اطلاعات ایم کیوایم  بانی وقائد کی صاحبزادی کی پاکستان آمداورسیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے ایک نیوز ایجنسی (آن لائن) کی خبرمن گھڑت اور گمراہ کن ہے ، ترجمان
 Posted on: 10/4/2024

بانی وقائد الطاف حسین موروثی سیاست کے سخت خلاف ہیں ،ترجمان شعبہ اطلاعات ایم کیوایم
 بانی وقائد کی صاحبزادی کی پاکستان آمداورسیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے ایک نیوز ایجنسی (آن لائن) کی خبرمن گھڑت اور گمراہ کن ہے ، ترجمان 
لندن۔۔۔4، اکتوبر2024ئ

ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی صاحبزادی کی پاکستان آمداور سیاست میں حصہ لینے کے حوالے سے آج مورخہ 4، اکتوبر2024ء کواسلام آباد سے ایک نیوز ایجنسی (آن لائن) کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی خبر کی سختی سے تردید کی ہے ۔
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کے سینئرسے لیکرجونئیر تک ایک ایک کارکن اور پاکستان بھرکے عوام اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں کہ بانی وقائد جناب الطاف حسین جس طرح فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہیں اسی طرح وہ موروثی سیاست کے بھی سخت خلاف ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے اپنی سیاسی زندگی میں نہ تو خود کبھی الیکشن میں حصہ لیا اور نہ ہی اپنے خونی رشتے کو الیکشن میں حصہ لینے دیا۔ 
 شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے کہاکہ ایک نیوز ایجنسی کی جاری کردہ میڈیا میں شائع ہونے والی یہ خبرقطعی بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہے اوراس خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ترجمان نے اخبارات کے نمائندوں سے درخواست کی کہ من گھڑت اور غیرمصدقہ خبروں کی اشاعت سے گریز کریں ۔
٭٭٭٭٭



10/6/2024 11:23:51 AM