Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوقتل کرنے والوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے۔ الطاف حسین


 پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوقتل کرنے والوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے۔  الطاف حسین
 Posted on: 9/10/2024
 پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے اورجمہوریت کوقتل کرنے والوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے۔  الطاف حسین
اگرصدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف ایسانہ کرسکیں توپھر وہ احتجاجاً اپنے عہدوں سے استعفےٰ دیدیں



ہرملک میں پارلیمنٹ ہاؤس ایک مقدس ادارہ اور جمہوریت کاقبلہ ہوتاہے،اسی طرح پاکستان میں بھی پارلیمنٹ ہاؤس ایک مقدس ادارہ اورریاست کاایک اہم ستون ہے اورآئینِ پاکستان اورقانون یہ کہتاہے کہ کوئی بھی لاء انفورسمنٹ ایجنسی پارلیمنٹ ہاؤس کے اندرگھس کرکسی بھی رکن کوگرفتار نہیں کرسکتی۔جیسے کسی فردکے قتل پر قانون کی دفعہ 302کے تحت قاتل کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، اسی طرح پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے اورآئین وقانون کو توڑنے ااورجمہوریت کوقتل کرنے والوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کرناچاہیے۔
10ستمبر2024ء کی علی الصبح کومقدس پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیاگیا، پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کی بجلی منقطع کی گئی ،پھر نقاب پوش اہلکاروں نے پارلیمنٹ ہاؤس کی دیواریں پھلانگ کر،اندرداخل ہوکرپارلیمنٹ ہاؤس کے کمروں میں گھس کر عوام کے منتخب کردہ پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو گرفتارکیا اورانہیں کمروں سے گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔اسی طرح پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے حجرے میں سے بھی علماء ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لیکرگھسیٹتے ہوئے لے جایاگیا۔ یہ ظالمانہ ، سفاکانہ اورغیرآئینی کارروائی کرنے والے خواہ پولیس سے تعلق رکھتے ہوں، یاایف آئی اے،آئی بی ، آئی ایس آئی ، ایم آئی یاکسی بھی لاء انفورسمنٹ ایجنسی کے ہوں، انہوں نے پارلیمنٹ کے تقدس کوپامال کیاہے، آئین وقانون کوتوڑاہے، آئین کاکھلاقتل کیاہے، جبری گمشدگیاں کی ہیں اور جمہوریت کاخون کیاہے۔قوم خود فیصلہ کرے کہ آئین اورقانون کو تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ نے توڑا ہے یا ان لوگوں نے آئین کوتوڑاہے جنہوں نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتارکیا ہے؟

ایک طرف پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کوپارلیمنٹ ہاؤس کے اندرسے گرفتار کیا گیا دوسری طرف علی امین گنڈاپور جوصوبہ خیبرپختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ ہیں،انہیں جبراًگمشدہ کیا گیا ۔ علی امین گنڈاپوراسلام آباد جلسے میں شرکت کرکے واپس پشاور پہنچ گئے تھے لیکن وہاں فوج کے اعلیٰ حکام نے علی امین گنڈاپور کو کسی سیف جگہ بلایااورانہیں فوری طورپر اسلام آباد پہنچنے کاکہا۔ جب وہ اسلام آباد پہنچے تو انہیں مقررہ مقام سے سادہ لباس میں ملبوس اہلکارکسی سیف ہاؤس لے گئے جہاں ان کے ساتھ نہ توکوئی پیار بھرا سلوک کیاگیا اورنہ ہی گفتگومیں کوئی اچھی زبان استعمال کی گئی۔ انہیں کہاں لے جایاگیاتھااس کے بارے میں ابھی تک سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا جارہا ہے لیکن اصل معاملہ یہی ہے کہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں جلسہ عام میں جو کچھ کہا تھا اس کی پاداش میں انہیں 8سے 10گھنٹے تک جبری طورپرگمشدہ رکھاگیا۔ 
میں صدرآصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے مطالبہ کرتاہوں کہ 10ستمبر 2024ء کی علی الصبح کومقدس پارلیمنٹ ہاؤس اورجمہوریت پر جوشب خون ماراگیا،پارلیمنٹ کے تقدس کوجس طرح پامال کیاگیا، آئین وقانون کاجوقتل کیاگیااس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے، اورکہیں کہ ہم تین دن کانوٹس دیتے ہیں پولیس ،فوج، ایف آئی اے، آئی بی،  آئی جی  اورساری لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کونوٹس  دیتے ہیں کہ جس ادارے کے بھی لوگ پارلیمنٹ پر حملے اور آئین وقانون کے قتل میں ملوث ہیں ان کے خلاف ایف آئی آرکاٹ کر ان کونہ صرف گرفتارکیاجائے بلکہ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے اوراگر صدر اوروزیراعظم ایسانہ کرسکیں توپھران کی جمہوریت پسندی کاتقاضہ ہے کہ وہ احتجاجاً اپنے اپنے عہدوں سے استعفےٰ دیدیں ۔ صدرآصف زرداری کو سوچنا چاہیے کہ یہ وہی پارلیمنٹ ہے جس نے انہیں منتخب کیا اور جس کے رکن ان کے بیٹے اوربیٹی بھی ہیں۔ 
 اسی طرح تمام ارکان پارلیمنٹ کوبھی چاہیے کہ وہ ، آئین وقانون اورجمہوریت کاخون کئے جانے پر پارلیمنٹ کی رکنیت سے احتجاجاًاستعفیٰ دیدیں۔اگر پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے سزانہیں دی جاتی توپھرعمران خان، پی ٹی آئی اورمیری ایم کیوایم (MQM led by Altaf Hussain)کے تمام سیاسی اسیروں اور بلوچ مزاحمت کاروں سمیت تمام بے گناہ قیدیوں کوبھی فی الفور رہاکردیاجائے ۔ ساتھ ساتھ تمام لاپتہ افرادکوبھی بازیاب کیاجائے۔
آج وقت آگیاہے کہ پاکستان کے عوا م کوفیصلہ کرناہوگاکہ پاکستان کو آئین اورقانون کے تحت چلایاجائے گا یانہیں؟ اب پاکستان اورجمہوریت بچے گی، عدلیہ اورپارلیمنٹ رہے گی یاآئین وقانون کوپیروں تلے روندنے والے،پارلیمنٹ کاتقدس پامال کرنے والے، عدلیہ اور ججوں کو دبانے والے اور عوام کے منتخب نمائندوں کی آوازکوطاقت کے ذریعے دبانے اور دھمکانے والے رہیں گے۔ 
  میں حق اورسچ  بیان کرکے پاکستان اورجمہوریت کوبچانے اورپاکستان میں آئین وقانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہاہوںاوراس کے لئے اب ہرفردکو اٹھناہوگا۔ 
الطاف حسین
(ٹک ٹاک پر 111ویں فکری نشست سے خطاب)
10ستمبر 2024ئ


9/26/2024 10:17:04 PM