Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 8/24/2024
ایم کیوایم کے کارکن نعیم اختر شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ 
مظاہرے میں کارکنوں، ہمدردنوجوانوں، خواتین اوربچوں کی شرکت 
 we want justice,  نعیم اخترتیرے خون سے انقلاب آئے گا  کے نعرے
حکمراں تحریک پاکستان کاذکرتوکررہے ہیں لیکن قیام پاکستان کیلئے لاکھوں جانیں دینے والے مہاجروں کاقتل کیاجارہاہے۔مصطفےٰ عزیزآبادی
 مہاجروں کاقتل بند کیاجائے ورنہ ظالموں پر خداکاعذاب  نازل ہوگا۔ قاسم علی رضا
ریاستی مظالم کے ذریعے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ہاشم اعظم
 کتنے ہی مظالم ڈھائے جائیں، ہم جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے۔سہیل خانزادہ

لندن … 24  اگست 2024ئ
ایم کیوایم کے اسیرکارکن نعیم اختر شہید کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج ایم کیوایم برطانیہ کی جانب سے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرے میں ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردنوجوانوں، خواتین اوربچوں نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے ۔ مظاہرین وفقے وفقے سے we want justice,  , we demand justice, '' ظالمو جواب دو، خون کاحساب دو''،  '' نعیم اخترتیرے خون سے انقلاب آئے گا '' اوردیگرنعرے لگاتے رہے ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین کے پورٹریٹ اورایم کیوایم کے پرچموں کے ساتھ ساتھ شہید کارکن نعیم اختر کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔ اس کے علاوہ ایک مرکزی بینرپر نعیم اخترشہید کی تصویر کے ساتھ انگریزی میں stop custodial killings of Mohajir  لکھاتھا۔ مظاہرے سے رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم، ایم کیوایم برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے بھی خطاب کیا۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے نعیم اختر کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی اورکہاکہ نعیم اختر سے قبل جیل میں اسیرایم کیوایم کے 13کارکنوں کوبھی جیل میں اذیتیں دیکر ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے اوراب بھی جیل میں اسیر دیگرکارکنوں  کے ساتھ بھی جیل میں وحشیانہ سلوک کیاجارہاہے اور نازک حالت ہونے کے باوجود بھی ان کاعلاج نہیں کرایاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ آج حکومت پاکستان مختلف کنونشن کرکے وزیراعظم، ان کے وزراء اورعسکری قیادت آزادی کی قدر کرنے اورقیام پاکستان کے دوران لاکھوں جانوں کی قربانیوں کا  توتذکرہ کررہے ہیں لیکن قیام پاکستان کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے والے مہاجروں اوران کی اولادوں کواپنے حقوق کے آوازاٹھانے پرریاستی مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے ۔  اوران کاماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیاکہ یہ ظلم بند کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضانے اپنے خطاب میں نعیم اختر شہید کی گرفتاری ، ان پر حراست میں کیے جانیو الے تشدد اورجیل میں ان کے ماورائے عدالت قتل کی دلخراش تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے کہاکہ نعیم اخترکاقصوریہ تھاکہ اس نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں پاکستان میں مہاجروں کے حقوق اورفرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہاکہ مہاجروں کا قتل بند کیاجائے ورنہ ظالموں پر خداکاعذاب ناز ہوگا۔ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن ہاشم اعظم نے نعیم اخترکے ماورائے عدالت قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں پر ہونے والے ریاستی مظالم کے ذریعے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ نعیم اخترکے قتل کی تحقیقات کرائی جائے ۔ ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزرسہیل خانزادہ نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں کوریاستی طاقت کے ذریعے دیوارسے لگایا جارہا ہے لیکن ریاستی مظالم ڈھانے والے یہ بھول رہے ہیں کہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتاہے تو مظلوم بھی اپنی بقاء کیلئے ہرراستہ اختیارکرنے پر مجبورہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کتنے ہی مظالم ڈھائے جائیں، ہم اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ 
مظاہرے سے ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داروں ندیم شیخ،اطہرعزیز،عبدالحفیظ، معین احمد، محترمہ یاسمین نوین اورسونیہ تاج نے بھی اظہارخیال کیا۔ بعدازاں ایم کیوایم برطانیہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے لئے ہائی کمشنر کے نام ایک پٹیشن بھی پیش کی گئی جس میں نعیم اخترکے ماورائے عدالت کی تفصیلات، اس سے متعلق دستاویزات اورتصاویر بھی منسلک تھیں۔ پٹیشن میں اپیل کی گئی ہے کہ ایم کیوایم کے اسیرکارکن نعیم اختر کے دوران حراست ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے ، اس کے ذمہ داروںکو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے اور دیگر اسیر کارکنوں کے ساتھ جیل میں روارکھاجانے والا ظالمانہ سلوک بند کیاجائے ۔ 
٭٭٭٭٭



9/20/2024 5:54:02 PM