Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میں پاکستان میں ڈکٹیٹرشپ کی قوتوں کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں۔ الطاف حسین


میں پاکستان میں ڈکٹیٹرشپ کی قوتوں کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/28/2024

میں پاکستان میں ڈکٹیٹرشپ کی قوتوں کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں۔ الطاف حسین
میں پاکستان سے ملٹری ڈکٹیٹرشپ کاخاتمہ چاہتا ہوں اورپاکستان کے عوام کوان کا پاکستان واپس دلانا چاہتا ہوں ۔ الطا ف حسین
پاکستان حکمراں طبقہ کے چند خاندانوں کا نہیں بلکہ عوام کا ہے
 میری مظلوم عوا م سے درخواست ہے کہ حالات چاہے کتنے ہی مشکل اورکٹھن ہوں، آپ اپنی جدوجہدہرقیمت پر جاری رکھیں 
 ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ تشکر کی تقریب سے خطاب

لندن …28   جولائی 2024ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں پاکستان میں ڈکٹیٹرشپ کی قوتوں کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں، میں پاکستان سے ملٹری ڈکٹیٹرشپ کاخاتمہ چاہتا ہوں اورپاکستان کے عوام کوان کاپاکستان واپس دلانا چاہتا ہوں جہاں وہ کسی جبر کے بغیرآزادی سے اپنی زندگی گزاریں ۔ جناب الطا ف حسین نے یہ بات ہفتہ کی شب ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی جن میں خواتین، بزرگ او ربچے بھی شامل تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کا جوغریب ومظلوم اور متوسط طبقہ ہے جوظلم اورانصافیوں کی چکی میں پیسا جارہاہے، میں ان کے لئے لڑرہا ہوں ، پاکستان کا 2فیصد حکمراں طبقہ جودادا،پوتا، بیٹا، نواسہ، نواسی،نسل درنسل ملک پر حکومت کررہاہے ، پاکستان حکمراں طبقہ کے چند خاندانوں کا نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کاہے ،یہی میری جدوجہد ہے 
اورآخری سانس تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی فوج اورانٹیلی جینس ایجنسیاں آج بھی ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کے ساتھ جبر کررہی ہیں مگر ہم اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں اوراپنے حقوق کے لئے جدوجہد کریں۔آپ یہ نہ سوچیں کہ دشمن طاقتورہے، اوپر اللہ ہے اورنیچے عوام کی طاقت ہے ، اگر اللہ کی مخلوق آپس میں متحد ہوجائے تو اللہ کی تائید بھی اسے حاصل ہوجاتی  ہے اوراسے فتح نصیب ہوتی ہے ، تاریخ میں ایسا ہی ہوا ہے اورایسا ہی ہوتاچلا آیاہے ، یہ اللہ کافرمان ہے جورہتی دنیا تک کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حالات چاہے کتنے ہی مشکل اورکٹھن ہوں، آپ اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں یہی میری مظلوم عوا م سے درخواست ہے۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میری دعا ہے کہ پاکستان میں غریب بلوچوں، غریب پشتونوں،غریب پنجابیوں، سرائیکیوں، سندھیوں، مہاجروں، گلگتیوں،  بلتستانیوں، کشمیریوں اور  ہزار وال سمیت جوبھی اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کررہاہے ،اللہ انہیں کامیابی عطافرمائے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ عوام کاپیار میرے لئے سب سے بڑی طاقت ہے ۔دعا ہے کہ رہتی دنیاتک یہ پیار برقراررہے ،میں دنیا سے جاؤں گا تویہ پیار لیکرجاؤں گا۔









12/21/2024 6:15:10 PM