Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پراپرٹی کیس میں ISI کاکردار


 پراپرٹی کیس میں ISI  کاکردار
 Posted on: 7/19/2024

پراپرٹی کیس میں ISI  کاکردار


(1) لندن میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز کے اثا ثوںکو ہتھیانے کیلئے آئی ایس آئی نے ایک بڑا منصوبہ بنایا تھا۔ اس سلسلے میںISI  کے اعلیٰ افسر کی سربراہی میں ایک بڑا سیل تشکیل دیا گیا جس نے لندن میں مقدمات بنانے کے اقدامات 2012 سے شروع کردیے تھے ۔
 ٭ 22 اگست 2016کے بعد اس میں تیزی آئی۔ 22 اگست 2016 کی تقریر پرمجھے جون 2019ء میں گرفتار کیاگیا۔

(2)    2019ء میں ہی ایم کیوایم کی پراپرٹیز کا کیس دائرکرنے کافیصلہ کیاگیا۔ایم کیوایم سے یہ پراپرٹیز چھیننے کے ناپاک منصوبے کی منظوری اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اوراس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید نے دی تھی۔ 
 (3)   اس سلسلے میں لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں موجودISI کے اسٹیشن چیف کرنل شیرعباس کو ٹاسک دیاگیا۔ کرنل شیرعباس نے منصوبے کے مطابق اپنے اعلی حکام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ الطاف حسین سے یہ پراپرٹیزچھین کر MQM-Pکود لوانے کیلئے جان کی بازی بھی لگادے گا۔

(4) کرنل شیرعباس نے پراپرٹیز کیس دائرکرنے کے سلسلے میں لندن میں متعددوکلا سے ملاقاتیں کیں ۔ بالآخر اسے ایک بیرسٹر کی مدد حاصل ہوگئی ۔

(5)   کرنل شیرعباس نے پاکستان جاکر MQM-Pکے چند رہنماں سے ملاقات کی اور انہیں اس بات کے لئے تیارکیاکہ وہ ایم کیوایم ٹرسٹ کی پراپرٹیز لینے کیلئے لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمہ دائر کریں اور ایسا کرنے کی صورت میں انہیں مزید انعام واکرام سے بھی نوازا جائے گا۔

(6)     ایم کیوایم کے خلاف پراپرٹیز کیس کی ساری فنڈنگISI اور کراچی کے چند تاجروں نے کی ۔

 (7) کرنل شیرعباس نے پراپرٹی کیس کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم کے سابق اراکین محمد انور اور طارق میر سے بھی کئی ملاقاتیں کیں اور ان سے کہا گیاکہ وہ پراپرٹیز کیس میں MQM-Pنے الطاف حسین کے خلاف جو دعویٰ کیا ہے اس کا ساتھ دیں۔

 (8) آئی ایس آئی کے افسران سے ملاقاتوں کے بعد محمدانورنے خود مجھے فو ن کرکے کہاکہ آپ HMRCکے ہرجانے کے خاتمے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ورنہ میں آپ کو بتارہاہوںکہ ہماری ISI سے مکمل سیٹنگ ہوچکی ہے جوپاکستان کے ایک بڑے میڈیاگروپ اورنیوزچینل وابستہ سینئرصحافی نے کروائی ۔

 (9)   محمد انور نے ISI کے کہنے پرہی''را'' سے فنڈنگ لینے کے جھوٹے الزامات بھی ایم کیوایم پرلگائے۔ محمدانور کو مزید یقین دہانی کرانے کیلئے ISIکے افسران نے محمد انور کی ISI  کے سینئر ترین حکام سے قطر اوردبئی میں ملاقاتیں بھی کروائیں تاکہ محمد انور کویقین ہوجائے کہ بات ''اوپر'' سے ہی کی جارہی ہے۔ 

 (10)   محمد انور نے طارق میر پربھی زوردیا کہ اگر وہ ساتھ دیں تو ان پر جو مقدمات قائم ہیں خواہ پاکستان میںہوںیا لندن میں ، انہیںISI کی مددسے ختم کروادیں گے ۔ 

 (11) اس وقت پاکستانی ایمبسی میںISI کااسٹیشن کمانڈر کرنل لیاقت تھا۔ کرنل لیاقت 2016 تک لندن میں ISI کااسٹیشن انچارج تھا۔کرنل لیاقت وہی شخص ہے جس نے لندن سے جانے کے بعد 2017 میںآئی ایس آئی کے ''پروجیکٹ عمران خان'' پر کام شروع کیا اور جنرل فیض حمید کی آنکھوں کاتارہ بن گیا۔

 (12) کرنل لیاقت کے بارے میں محترمہ مریم نوازنے اپنے بیان میں کہاتھا کہ وہ پارلیمنٹ چلاتا ہے ۔ اسی کرنل لیاقت نے عمران فاروق شہید کے قتل کیس میں مجھے یعنی الطاف حسین کو پھنسانے کی پوری کوشش کی لیکن ناکام ہوا ۔

(13) 2021 میںکرنل لیاقت کو کرپشن کے الزامات میں ISI سے نکال دیا گیالیکن اس کے باوجود کرنل لیاقت آج بھی اسلام آباد میں کروڑوں روپے مالیت کے بنگلے میں رہتا ہے ۔

 گزشتہ دنوں روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ کرنل لیاقت کو پاکستان چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے اوراسلام آباد کے معروف صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ نے اس خبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر نشر کیا۔ 
 (14) کرنل لیاقت کے لندن سے جانے کے بعد الطاف حسین کے خلاف سازشی منصوبوںپر جاری کام لندن میں آئی ایس آئی کے نئے آنے والے اسٹیشن چیف کرنل حسن کو دیاگیاجو 2018 تک لندن میں رہا ۔

 (15) کرنل حسن کے بعد نئے آنے والے ISIچیف کرنل شیر عباس نے ایم کیوایم کے خلاف جاری کام کوپورا کرنے کا بیڑا اٹھایا اورMQM-P اورمحمدانور کو اپنے ساتھ ملالیا۔

(16) ان حقائق سے عوام کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پاکستان کے کروڑوںافراد کا متفقہ قائد الطاف حسین ، کس طرح ملٹری اسٹیبلشمنٹ اورآئی ایس آئی کی سازشوں کا شکار تھا اورآج کے دن تک ہے ۔ 
ان تمام سازشوں کا بنیادی مقصد مہاجرلیڈرشپ کو ختم کرنا تھا ۔

٭٭٭٭٭



12/21/2024 5:49:48 PM