Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم عاشورپر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاپیغام


یوم عاشورپر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاپیغام
 Posted on: 7/17/2024

یوم عاشورپر ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاپیغام 


واقعہ کربلا رہتی دنیا تک کے لئے سید الشہدا ء حضرت امام حسین علیہ السلام کی فتح اور یزید کی عبرتناک شکست کادن رہے گا۔یہی وجہ ہے کہ آج 14سو سال بعد بھی امام عالی مقام  کا نام انتہائی عقیدت واحترام سے لیاجاتا ہے اورتاقیامت یزید ملعون پر لعنت بھیجی جاتی رہے گی۔ 
 نواسہ رسولۖ ،سیدالشہدا ء حضرت امام حسین علیہ السلام اوراہل ِ بیتِ اطہار نے میدانِ کربلا میں دینِ ِاسلام کی بقا ء کی خاطر یزید کی فاسق وفاجر بادشاہت کی بیعت سے انکارکیا۔ سید الشہدا ء حضرت امام حسین علیہ السلام نے حق وصداقت کیلئے اپنا سرکٹانا قبول کرلیا لیکن یزید ملعون کی بیعت نہیں کی اوراس طرح خاندان رسولۖ نے اپنا مقدس لہو دیکر رہتی دنیا تک اسلام کوزندہ کردیا۔ سیدالشہدا ء حضرت امام حسین علیہ السلام  اوراہل ِ بیت کی لازوال قربانیاں صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ رہتی دنیاتک  دنیابھر کے تمام اہل حق کے لئے مشعلِ راہ رہے گی۔ 
حضرت امام حسین علیہ السلام اوراہل ِ بیت سے سچی محبت اورعقیدت کا تقاضہ ہے کہ کسی بھی ظالم کی بیعت نہ کی جائے، ظالم وجابر حکمرانوں کے آگے کلمہء حق بلند کیاجائے اورنتائج کی پرواہ کیے بغیرظلم کوظلم کہاجائے، چاہے ظالم کسی بھی قوم سے ہو اورکسی بھی رنگ اورروپ میں ہو۔ خدا ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اوراہل ِ بیت کے راستے پرچلنے کی توفیق عطافرمائے۔ (آمین ثمہ آمین)



12/21/2024 6:29:11 PM