Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساری دنیاسے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ نظام اب بھی موجود اورطاقتور ہے الطاف حسین (APMSO کے 46ویں یوم تاسیس پر کارکنوں سے خطاب)


 پاکستان میں غریب،لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس قیادت کا تصور اگرکسی تحریک نے دیاہے تووہ صرف MQM کوجنم دینے والی طلبہ تنظیم APMSO ہی ہے الطاف حسین    (APMSO کے 46ویں یوم تاسیس پر کارکنوں سے خطاب)
 Posted on: 6/11/2024
پاکستان میں غریب،لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس قیادت کا تصور اگرکسی تحریک نے دیاہے تووہ صرف MQM کوجنم دینے والی طلبہ تنظیم APMSO ہی ہے
الطاف حسین
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا46واں یوم تاسیس تحریک کے تمام کارکنوں اورعوام کومبارک ہو۔  پاکستان میں غریب،لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس قیادت کا تصور اگرکسی تحریک نے دیاہے تووہ صرف MQM کوجنم دینے والی طلبہ تنظیم APMSO ہی ہے۔ اس تحریک کوجنم دینے والا الطاف حسین خود بھی ایک لوئرمڈل کلاس فیملی سےتعلق رکھتا ہے۔
#11JuneAltafKaJunoon ساری دنیاسے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ نظام اب بھی موجود اورطاقتور ہے اوراس فرسودہ نظام کے باعث جاگیرداروں اوروڈیروں کی اولادیں ہی نسل درنسل منتخب ایوانوں میں پہنچتی رہی ہیں۔اس طرح پاکستان میں موروثی سیاست ہوتی ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے بیانات اورتقاریر میں غریبوں کی باتیں توکرتی ہیں لیکن عملی طورپروہ امیرطبقہ کےمفادات کاتحفظ کرتی ہیں۔ APMSO اورMQM سےپہلے پاکستان کے جاگیردارانہ سماج میں غریب او رلوئرمڈل کلاس طبقہ کا کوئی فرد تصورتک نہیں کرسکتا تھا کہ وہ صوبائی وقومی اسمبلی اورسینیٹ میں پہنچ سکتاہے لیکن ایم کیوایم نے پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کے باصلاحیت افراد کوایوانوں میں بھیجا اور موروثی نظام سیاست پرکاری ضرب لگائی ۔ یہ ہمارے نظریہ کی طاقت ہےکہ پورے ملک کےغریب ومتوسط طبقہ کے عوام MQM کے قافلے میں شامل ہونےلگے لیکن ملک کی دو فیصداشرافیہ اوران کی محافظ قوتوں نے ایم کیوایم کے نظریہ کو اپنے فرسودہ اورظالمانہ نظام کےلئےخطرہ سمجھا لہٰذا انہوں نے MQM کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے شروع کردیے ، فوج نے ایم کیوایم کے خلاف بدترین آپریشن کیا، ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل اور سینکڑوں کو لاپتہ کیا،یہ ظلم آج بھی جاری ہے۔  میرانظریہ ،یہ ہے کہ فوج کوحکومت اور ملک کے انتظامی معاملات سے الگ رکھ کراسے صرف ملک کے دفاعی معاملات تک محدود رکھاجائے ،ملک میں آئین وقانون کی بالادستی ہو،مذہبی روداری ہو، تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور خواتین کوزندگی کے ہرشعبے میں مردوں کے برابر نمائندگی اوردرجہ دیاجائے۔  میں اپنے نظریہ پر کل بھی قائم تھا اورآج بھی قائم ہوں اور آخری سانس تک قائم رہوں گا اوراپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ساری دنیاسے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم ہوچکا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ نظام اب بھی موجود اورطاقتور ہے
الطاف حسین
 (APMSO کے 46ویں یوم تاسیس پر کارکنوں سے خطاب)



6/24/2024 11:49:44 PM