Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او کا 46 واں یوم تاسیس منگل 11جون کوروایتی جوش وجذبے سے منایا جائے گا


اے پی ایم ایس او کا 46 واں یوم تاسیس منگل 11جون کوروایتی جوش وجذبے سے منایا جائے گا
 Posted on: 6/10/2024
 
اے پی ایم ایس او کا 46 واں یوم تاسیس منگل 11جون کوروایتی جوش وجذبے سے منایا جائے گا
یوم تاسیس کے سلسلے میں پاکستان او ر اوور سیز یونٹوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی
 10جون کورات 12بجے پاکستان اوراوورسیز یونٹو ں کے کارکنان بانی تحریک جناب الطاف حسین سے تجدید 
عہد ِ وفاکریں گے

لندن…9  جون 2024ئ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کا 46 واں یوم تاسیس منگل 11جون کوروایتی جوش وجذبے سے منایاجائے گا۔اس سلسلے میں پاکستان او ر اوور سیز یونٹوں میں یوم تاسیس کی مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی اورجدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں روایتی طورپر 10جون کورات کے بجتے ہی پاکستان اوراوورسیز یونٹو ں کے کارکنان اے پی ایم ایس او کے بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین سے تجدیدعہد ِ وفاکریں گے۔ یوم تاسیس کے حوالے سے اوورسیز یونٹوں نے اپنے اپنے مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں۔ منگل 11جون کوایم کیوایم یوکے کارکنان انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جمع ہوکربانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین کوAPMSOکے 46 ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کریں گے۔ ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ  29جون کو لندن میں APMSOکے 46 ویں یوم تاسیس کااجتماع منعقد کیا جائے گا۔
یادر ہے کہ جناب الطاف حسین نے مہاجروں کے حقوق کے لئے 11جون 1978ء کو کراچی یونیورسٹی میں APMSO قائم کی تھی جس نے ان کی قیادت میں ایم کیوایم جیسی بڑی عوامی جماعت کوجنم دیا۔ 

٭٭٭٭٭


12/21/2024 11:49:54 PM