Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی وقائد الطاف حسین کی جانب سے شہیدوں ، لاپتہ اوراسیرکارکنان کے گھروں پرنقد رقوم اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری


 بانی وقائد الطاف حسین کی جانب سے شہیدوں ، لاپتہ اوراسیرکارکنان کے گھروں پرنقد رقوم اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری
 Posted on: 4/4/2024 1
 بانی وقائد الطاف حسین کی جانب سے شہیدوں ، لاپتہ اوراسیرکارکنان کے گھروں پرنقد رقوم اور راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری
کراچی کے مختلف علاقوںمیں سینئراراکین نے شہیدوں ، اسیروں اورلاپتہ کارکنان کے اہل خانہ میں امدادی سامان تقسیم کیا
حیدرآبادو دیگرشہروں میں بھی رقوم اور راشن فراہمی کا سلسلہ جاری  
 اسیر کارکنان کیلئے عید کے کپڑے اور سینڈل بھجوائے گئے

کراچی۔۔۔4، اپریل2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر حسب روایت رمضان المبارک میں ایم کیوایم کی جانب سے تحریک کے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ واسیرکارکنان کے اہل خانہ ، غریب بیواؤں، یتیموں ، مستحقین اور ضرورتمندوں میں عیدی کے طورپر نقد رقوم اور راشن فراہم کیاجارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے ہی کراچی ، حیدرآباداور سندھ کے دیگر شہروں میں تحریک کے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ واسیرکارکنان کے اہل خانہ ، غریب بیواؤں، یتیموں ، مستحقین اور ضرورتمندوںکو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے عملی اقدامات شروع کردیے گئے تھے اور ماضی کی طرح اس سال بھی نقد رقوم بطورعیدی اور راشن فراہم کرنے کاسلسلہ جاری ہے ۔ 
واضح رہے کہ 2016ء کے بعد سے جناب الطاف حسین اوران کی جماعت ایم کیوایم کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر غیرآئینی وغیرقانونی پابندی عائد ہے اور ایم کیوایم، برطانیہ میں قانونی مقدمات کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود جناب الطاف حسین اورایم کیوایم نے اپنی بساط سے بڑھ کر تحریک کے شہیدوںکے لواحقین ، لاپتہ اوراسیر کارکنان اور ضرورت مندوں کی عملی امداد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ 
ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں شہیدوںکے لواحقین ، لاپتہ اوراسیرکارکنان کے اہل خانہ اور دیگر ضرورت مندوںکو جناب الطاف حسین کی جانب سے نقد رقوم اور راشن کے بیگ فراہم کیے گئے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے سینئراراکین نثاراحمد پنہور ، آفتاب بقائی ، جوہرعابد ایڈوکیٹ، سعدیہ غوری ایڈوکیٹ ، ادریس علو ی ایڈوکیٹ اور دیگر وفاپرست کارکنان نے شہداء کے لواحقین اور لاپتہ واسیرکارکنان میں نقدرقم اور راشن کے تھیلے تقسیم کیے ۔ اسی طرح حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروںمیں بھی جناب الطاف حسین کی جانب سے تحریک کے شہیدوںکے لواحقین ، اسیرولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو عید کی خوشیوںمیں شریک کرنے کیلئے نقد رقوم اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ 
مزیدبرآں بانی وقائد جناب الطاف حسین کی جانب سے جیلوں میں اسیر وفاپرست کارکنان کیلئے عید کے کپڑے اور سینڈل بھی بھجوائے گئے ہیں ۔
٭٭٭٭٭



















12/22/2024 12:00:59 AM