Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھرمیں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے قائد تحریک الطاف حسین


 ملک بھرمیں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 3/14/2024
 ملک بھرمیں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی قابل مذمت ہے قائد تحریک الطاف حسین
سحروافطار کے دوران بھی گیس کی بندش ملک بھرکےعوام کیلئے عذاب بن چکی ہے
اس ظلم وناانصافی پر حکومت اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کی خاموشی انتہائی معنٰی خیز ہے
 عوام ، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پرامن احتجاج کریں، الطاف حسین کی عوام سے اپیل
لندن۔۔۔14، مارچ2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے رمضان المبارک کے دوران ملک بھرمیں بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو ملک بھرکے عوام پر سراسرظلم قراردیا ہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک بھرمیں عوام، بجلی کے ناجائزاور بھاری بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اور انہیں گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیلنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے شہریوںکے روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسی طرح گیس کی طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ سے بھی عوام شدیدذہنی کرب واذیت کاسامنا کررہے ہیں اور رمضان المبارک میں سحروافطار کے دوران بھی گیس کی بندش ملک بھرکے عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے ۔گیس کی عدم فراہمی سے روزہ نہ رکھنے والے معصوم بچوں اور بیمارشہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے جبکہ گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہریوں کوپانی ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا اور بھاری بلوں کی آڑمیں شہریوں سے جبری بھتہ وصول کرنا سراسر ظلم ہے اور اس ظلم وناانصافی پر حکومت اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور سیاسی ومذہبی جماعتیں ، اپنے مفادات کی خاطر پاکستان کے کروڑوں عوام کو پانی ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محرومی پر خاموشی اختیار کرکے عوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہیں اور جس دن عوام کے صبر کاپیمانہ لبریز ہوا اس دن ظلم کے ایوان عوامی سمندر میں خس وخاشاک کی مانند بہہ جائیں گے اور ظالموں کا نام ونشان تک باقی نہیں رہے گی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب تک عوام اپنے بنیادی حقوق ، اپنے ساتھ ناانصافیوں اور مظالم کے خلاف میدان عمل میں آکر جمہوری انداز میںپرامن احتجاج نہیں کریں گے نہ تو ان کے ساتھ ناانصافیوں اورمظالم کا سلسلہ بندہوگا اورنہ ہی انہیں بنیادی سہولیات میسر آسکیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان بھرکے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حق کیلئے میدان عمل میں آئیں اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کریں۔ 
٭٭٭٭٭


12/22/2024 12:28:01 AM